سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت بزرگ افراد کے قومی دن کے موقع پر یکم اکتوبر 2021 کو وی اے وائی او نمن پروگرام کا انعقاد کرے گی


نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈو وایوشیشٹرا اعزاز سے سرفراز کریں گے

جناب ایم ونکیا نائیڈو 14567 ایلڈرلی لائن ملک کووقف کریں گے

معمر شہریوں کو ازسرنو پروقار روزگار کی فراہمی (ایس اے سی آر ای ڈی)اور معمر شہریوں کی نگہداشت نمو کا ذریعہ (ایس اے جی ای)پورٹل کا بھی آغاز کیا جائے گا

Posted On: 29 SEP 2021 4:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 ستمبر2021/ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت بین الاقوامی بزرگ افراد کے دن کےموقع پر یکم اکتوبر 2021 کو 11بجکر 55 منٹ  سے ایک بجکر 5منٹ تک وگیان بھون کے ہال میں معمر شہریوں کے اعزاز میں وی اے وائی او نمن پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ وزارت بزرگ افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سال یکم اکتوبر کو بزرگ افراد کا بین الاقوامی دن مناتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گےاور  ویوششیٹرسمن اعزاز سے سرفراز کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ 14567 ایلڈرلی لائن  ملک کو وقف کریں گے اور معمر شہریوں کو ازسرنو پروقار روزگار کی فراہمی (ایس اے سی آر ای ڈی)اور معمر شہریوں کی نگہداشت نمو کا ذریعہ (ایس اے جی ای)پورٹل کی شروعات کریں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کےمرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت  محترمہ  پرتیما باؤمک ، جناب رام داس اٹھاولے، جناب اے نارائن سوامی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔

 

ش ح۔ع ح - ج

Uno9541



(Release ID: 1759565) Visitor Counter : 164