وزارت دفاع

فضائیہ کا 89واں یوم تاسیس: ایئر ڈسپلے

Posted On: 29 SEP 2021 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  29/ستمبر2021 ۔ بھارتی فضائیہ 8 اکتوبر 2021 کو 89ویں سال گرہ (یوم تاسیس) منانے کے لئے تیار ہے۔ ایئرفورس اسٹیشن ہنڈن (غازی آباد) میں متعدد طیاروں کے ذریعے شاندار ہوائی نمائش اور ایئرفورس ڈے پریڈ نیز خلعت (تقریب) اصل دلچسپی کا سامان ہوں گی۔ اس نمائش کے لئے ریہرسل یکم اکتوبر 2021 (جمعہ) سے شروع ہوگی۔ وزیرپور برج – کراول نگر – افضل پور – ہنڈن، شاملی – جیوانا – چاندی نگر – ہنڈن، ہاپڑ – پلکھوا – غازی آباد – ہنڈن وہ علاقے ہیں جن میں طیارے نچلی سطح پر پرواز بھریں گے۔

پرندے طیاروں کے لئے بہت سنگین خطرہ پیدا کرتے ہیں، بالخصوص نچلی سطح پر پرواز بھرنے والے طیاروں کے لئے۔ کھلی جگہ پر پھینکے جانے والے کھانے پینے کے سامان پرندوں کو راغب کرتے ہیں۔ طیاروں، پائلٹوں اور زمین پر موجود لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی فضائیہ دہلی، غازی آباد اور اس کے پڑوس کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سبھی شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ کھلے میں کھانے پینے کی چیزیں اور کچرا نہ پھینکیں۔ ساتھ ہی اگر انھیں کوئی لاش / مردہ جانور کھلے میں پڑا ملے تو اس کے نپٹارے کا بندوبست کرنے کے لئے وہ قریبی ایئرفورس یونٹ / پولیس اسٹیشن کو رپورٹ کریں۔ براہ کرم برڈ ہزارڈ کمبیٹ ٹیم (بی ایچ سی ٹی) کے انچارج آفیسر کو فون نمبر 9434378478 پر کال کریں / ایس ایم ایس کریں۔

ایئر ڈسپلے مشہور آکاش گنگا ٹیم کے پرچم بردار اسکائی ڈائیورس (آسمان میں غوطہ لگانے والوں)  کے ساتھ شروع ہوگا، جو صبح 08:00 بجے اپنی رنگین چھتریوں میں اے این- 32 ایئر کرافٹ سے باہر چھلانگ لگائیں گے۔

فلائی پاسٹ میں ہیریٹیج ایئر کرافٹ، جدید ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور فرنٹ لائن فائٹر ایئر کرافٹ شامل ہوں گے۔ اس تقریب کا اختتام صبح 10:52 بجے مسحور کردینے والی ایک ایروبیٹک نمائش کے ساتھ ہوگا۔

نوٹ: براہ کرم طیاروں کی ’محفوظ‘ پرواز  کا ماحول یقینی بنانے میں تعاون دینے کے لئے اوپر باکس میں دیے گئے پیغام کو شائع کریں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9524



(Release ID: 1759457) Visitor Counter : 158