ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
مرکزی کابینہ نے مزید پانچ برسوں کے لئے اسکولوں میں مرکز کے زیر اہتمام چلائی جانے والی قومی اسکیم پی ایم پوشن میں تسلسل/ نظرثانی/ تبدیلیوں کو منظوری دی
مرکزی حکومت سے 54064.73 کروڑ روپئے اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے 31733.17 کروڑ روپئے کا مالی صرفہ
11.20لاکھ اسکولوں میں پڑھنے والے 11.80 کروڑ بچوں کو اسکیم کا فائدہ ہوگا
Posted On:
29 SEP 2021 3:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29/ستمبر2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے مرکزی حکومت سے 54061.73 کروڑ روپئے اور ریاستوں حکومتوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے 31733.17 کروڑ روپئے کے مالی صرفہ کے ساتھ 2021-22 سے 2025-26 تک پانچ سال کی مدت کے لئے ’اسکولوں میں قومی پی ایم پوشن اسکیم‘ کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی حکومت خوردنی اناجوں پر آنے والی تقریباً 45000 کروڑ روپئے کی اضافی لاگت بھی برداشت کرے گی۔ اس طرح اسکیم کا کل بجٹ 130794.90 کروڑ روپئے ہوگا۔
آج سی سی ای اے نے 2021-22 سے 2025-26 تک سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں پکا ہوا گرم کھانا دستیاب کرانے کے لئے پی ایم پوشن اسکیم کو منظوری دی۔ یہ مرکز کے زیر اہتمام چلائی جانے والی ایک اسکیم ہے جس میں سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کی پہلی کلاس سے لے کر آٹھویں کلاس تک میں پڑھنے والے سبھی اسکولی بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا پرانا نام ’نیشنل اسکیم فار مڈ ڈے میل اِن اسکولس‘ یعنی اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کے لئے قومی اسکیم تھا، جسے عام طور پر مڈڈے میل اسکیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس اسکیم کے دائرے میں ملک بھر کے 11.20 لاکھ اسکولوں میں پڑھنے والے تقریباً 11.80 کروڑ بچے آتے ہیں۔ 2020-21 کے دوران بھارت سرکار نے اس اسکیم میں 24400 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، جس میں خوردنی اناجوں کی تقریباً 11500 کروڑ روپئے کی لاگت شامل ہے۔
فیصلے کی اہم خصوصیات جس سے اسکیم کی حسن کارکردگی اور اثرپذیری میں بہتری آئے گی، حسب ذیل ہیں:
- اس اسکیم کو ایلیمنٹری کلاسیز کے سبھی 11.80 کروڑ بچوں کے علاوہ پری پرائمری یا سرکاری بال واٹیکاؤں اور سرکاری امداد یافتہ پرائمری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں تک وسعت دینے کی تجویز ہے۔
- تتھی بھوجن کے تصور کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تتھی بھوجن ایک کمیونٹی شراکت داری پر مبنی پروگرام ہے جس میں لوگ خاص مواقع / تہواروں پر بچوں کو خصوصی طرح کا کھانا دستیاب کراتے ہیں۔
- حکومت بچوں کو قدرت اور باغبانی کے ساتھ راست تجربہ کرانے کے لئے اسکولوں میں اسکول نیوٹریشن گارڈن کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ ان باغیچوں کی فصل کا استعمال کھانے میں اضافی مائیکرو نیوٹرینٹ جیسے تغذیاتی عناصر دستیاب کرانے کےلئے کیا جاتا ہے۔ تین لاکھ سے زیادہ اسکولوں میں اسکول نیوٹریشن گارڈن پہلے ہی ڈیولپ کئے جاچکے ہیں۔
- اسکیم کا سوشل آڈٹ سبھی اضلاع میں ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔
- امنگوں والے اضلاع اور خون کی زیادہ کمی والے اضلاع میں بچوں کو سپلیمنٹری تغذیاتی سامان دستیاب کرانے کے لئے خصوصی التزام کیا گیا ہے۔
- مقامی سطح پر دستیاب سامانوں اور سبزیوں کی بنیاد پر مخصوص کلچر سے وابستہ کھانوں اور جدید مینو کو بڑھاوا دینے کے لئے گاؤں کی سطح سے لے کر قومی سطح تک سبھی سطحوں پر کوکنگ کمپٹیشن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
- آتم نربھر بھارت کے لئے ووکل فار لوکل: اسکیم کے نفاذ میں کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی او) اور خواتین خودامدادی گروپوں کی حصے داری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مقامی سطح پر اگائی جانے والی روایتی خوردنی اشیاء کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
- معروف یونیورسٹیوں / اداروں کے طلباء اور ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنز (آر آئی ای) اور ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹس آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ڈی آئی ای ٹی) کے زیر تربیت اساتذہ کے لئے پیش رفت کی نگرانی اور معائنے کے مقصد سے علاقے کا دورہ کیا جائے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.9521
(Release ID: 1759445)
Visitor Counter : 282
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam