کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این پی پی اے نے  دواساز کمپنیوں کی طرف سے کئے گئے   کسی بھی غلط کام میں اس کی ملی بھگت سے متعلق جھوٹے بیانات کی مذمت کی

Posted On: 29 SEP 2021 1:42PM by PIB Delhi

نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے)، دواسازی کے محکمے ، کیمیکلز اور کھاد کی وزارت ، حکومت ہند کے ماتحت ایک ریگولیٹری ادارہ ہے جو  فہرست  فارمولیشنز  اور غیرفہرست فارمولیشنز  کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قیمت کی حد مقرر کرکے سستی ادویات اور رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈیلی ایکسلسیئر نے 22 ستمبر 2021 کو رپورٹ کیا ہے کہ جموں فارماسیوٹیکل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (جے ڈی پی اے) نے دوا ساز کمپنیوں پر الزام لگایا ہے کہ دواؤں کی کمپنیاں این پی پی کی  سرگرم ملی بھگت سے   ایک ہی ایم آر پی کے باوجود مختلف شعبوں میں بیشتر ادویات مختلف قیمتوں پر بیچ کر بدعنوانی کررہے ہیں۔

این پی پی اے، دواساز کمپنیوں کی جانب سے کئے گئے  کسی بھی غلط کام میں اس کی ملی بھگت سے متعلق اس طرح کے جھوٹے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہاں یہ بتانا انتہائی اہم ہوگا کہ این پی پی اے مقرر کردہ فہرست  کے لیے اس کی طرف سے طے  سیلنگ پرائسز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتا ہے ، نئی ادویات کے لیے اس کی طرف سے مقرر کردہ ریٹیل قیمتوں اور غیر فہرست ادویات کی ایم آر پی میں پچھلے 12 ماہ کے دوران 10 فیصد سے زائد اضافہ جیسا کہ ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او) 2013 کے پیرا -20 کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ دواساز کمپنیوں کے ذریعہ مختلف شعبوں میں قابل اطلاق حد/ ایم آر پی سے مختلف قیمتیں وصول کرنا این پی پی اے کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔ یہ خالصتا  تجارتی شرائط پر ان کمپنیوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو این پی پی اے  کے ریگولیٹری فریم ورک کے دائرہ کار میں نہیں ہیں۔

******

( ش ح ۔ ع ح )

U. No. 9511


(Release ID: 1759234) Visitor Counter : 219