وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے لیہہ میں اولین فلمی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

Posted On: 28 SEP 2021 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 ستمبر 2021:

وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری  جناب اپورو چندر نے آج مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے سندھو سنسکرت کیندر میں پانچ روزہ ’اولین ہمالین فلم فیسٹیول‘کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔پانچ روزہ فلم فیسٹیول بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوستو‘ تقریب کا ایک حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-28at8.13.41PMSC7E.jpeg

اپنے خطاب میں جناب اپورو چندر نے کہا کہ ’فلمی میلہ‘ تخلیق اور تفریح میں عمدگی کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی پیمانے پر ’فلمی میلے‘ علاقے کے مقامی فلم پروڈیوسروں کے لئے اپنی کہانیوں کو شائقین کی بڑی تعداد تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

اس پروگرام کے دوران وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سکریٹری نے کہا کہ لداخ علاقے کا منفرد جغرافیہ ہمیشہ فلم سازوں کا پسندیدہ مقام رہا ہے اور اس علاقے میں کئی مشہور فلموں کی شوٹنگ بھی کی گئی ہے۔ میلے کے دوران دکھائی گئی فلموں کے لئے لداخ کے نوجوان فلم سازوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب چندرا نے کہا کہ ہمالیہ خطے کے نوجوان فلم ساز سب سے زیادہ باصلاحیت ہیں اور آج پیش کی گئیں ان کی فلموں سے یہ ثابت ہوگیا ہے۔

سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ  یہ فلم میلہ لداخ کے نوجوان فلم سازوں کے لئے ایک اچھا تجربہ ہوگا، جنہیں مشہورِ عالم فلم سازوں اور ہدایت کاروں کے تحت اس مختصر سی مدت میں ماسٹر کلاسوں، مسابقتوں میں حصہ لینے کا موقع حاصل ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-09-28at8.13.40PM5G0T.jpeg

جناب چندرا نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سے لداخ خطے کے فلم شائقین کے لئے ایک پکچر ٹی ٹی ایف ہال تعمیر کرنے کی گذارش کی کیونکہ روایتی سنیما ہال کا اپنا مزہ ہے اور او ٹی ٹی جیسے دیگر پلیٹ فارم اپنی بڑھتی مقبولیت کے باوجود اس کی جگہ نہیں لے سکتے۔

سکریٹری نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سے دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرز پر ایک فلم پالیسی وضع کرنے کی بھی گذارش کی تاکہ مختصر فلموں کے پروڈیوسروں کو ترغیب حاصل ہو سکے اور پورے بھارت کے فلم سازوں کو بھی متوجہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں جنگلاتی زندگی ملک بھر کے فلم سازوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے فلم سازوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کی اہمیت پر سکریٹری نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم باصلاحیت نوجوانوں کو متعدد مواقع فراہم کر سکتے ہیں، جس سے نوجوان صلاحیت اپنے نئے خیالات کے توسط سے فلم سازی میں ان او ٹی ٹی پلیٹ فارموں کا بہترین استعمال کر سکتی ہیں۔

جناب چندرا نے اس ہمالیائی علاقے میں اس فلمی میلے کو کامیاب بنانے کے لئے پوری ٹیم کی ستائش کی ، جو کہ مستقبل میں لداخ کے نوجوانوں کے لئے نئے مواقع کھولے گا۔

اس سے قبل جناب چندرا نے علاقائی آؤٹ ریچ بیورو (آر او بی)، جموں و کشمیر، لداخ خطے زیر اہتمام ہمالیائی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے’ہمالیائی علاقے کے مجاہدین آزادی‘ اور ’بہترین بھارتی سنیما‘ کے موضوع پر منعقدہ میلے کا بھی دورہ کیا۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لداخ کی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ فلم سازی  میں نوجوان صلاحیتوں کو متوجہ کرنے کے لئے ہر سال لیہہ یا کارگل میں فلمی میلے کے انعقاد کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لداخ میں نوجوانوں کے لئے ایف ٹی آئی آئی کے تعاون سے سرٹیفکیٹ کورس شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلم کے شعبے میں تخلیق کے ساتھ ساتھ تکنالوجی کا ایک اہم کردار ہے اور لداخ کے فلم سازوں کو ایسی ہی تکنالوجی فراہم کرائی جائیں گی۔

اختتامی اجلاس میں دیگر معززین کے علاوہ، سی ای سی ایل اے ایچ ڈی سی، تاشی گیالسن، لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار، امنگ نرولا، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انفارمیشن سکریٹری، محترمہ پدمہ اینگمو اور مشہور فلم ساز اور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے حصہ لیا۔

 

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9489



(Release ID: 1759163) Visitor Counter : 262