سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹیلی میڈیسن ، اے آئی ، ڈجیٹل ہیلتھ اور بِگ ڈاٹا میں اسٹارٹ اَپ اورصنعت کاروں کے ذریعے 75 اختراعات کی نشاندہی کی خاطر ’’ جن کیئر ‘‘ کے عنوان سے ’’ امرت گرانڈ چیلنج پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا


نئی دلّی میں ’’ وگیان سے وِکاش ‘‘ پر بی آئی آر اے سی کی دسویں بایو ٹیک اننوویٹر میٹ سے خطاب کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بی آئی آر اے سی کو ہدایت دی کہ وہ نئی اسٹارٹ اَپ تک سرگرمی سے پہنچیں اور اُن کی مدد کریں
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی بایو معیشت 25-2024 ء تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے میں 150 ارب ڈالر کے ہدف کا تعاون کرنے کی راہ پر گامزن ہے

10000 بایو ٹیک اسٹارٹ اَپ اختراعات اور علم کو مصنوعات میں استعمال کر رہی ہیں ، جو میڈ اِن انڈیا – فار انڈیا اینڈ فار دی ورلڈ ہیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 28 SEP 2021 3:31PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،28 ستمبر / سائنس اور ٹیکنا لوجی اور زمینی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ٹیلی میڈیسن ، ڈجیٹل ہیلتھ ، بگ ڈاٹا کے ساتھ ایم  ہیلتھ ، مصنوعی ذہانت ، بلاک چین اور دیگر ٹیکنا لوجی میں 75 اسٹارٹ اَپ  اختراعات کی نشاندہی کے لئے ’’ جن کیئر ‘‘ کے عنوان سے ’’ امرت گرانڈ چیلنج پروگرام ‘‘ کا آغاز کیا ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ گرانڈ چیلنج کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعے شروع کئے گئے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ہو رہا ہے اور یہ نوجوان اسٹارٹ اَپ اور صنعت کاروں کے لئے نا گزیر ہے کہ وہ  بھارت میں حفظانِ صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اختراعی حل اور نظریات پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ 75 بہترین منتخبہ اسٹارٹ اَپ بھارت کا اثاثہ ہوں گے ، جو  بھارت کی آزادی کی صد سالہ تقریبات کے دوران اگلے 25 برسوں میں بھارت کی قیادت کریں گے ۔

 

image001ROQ0.jpg

 

          ’’ وگیان سے وکاش ‘‘ کے موضوع کے ساتھ نئی دلّی میں بی آئی آر اے سی کی 10 ویں بایو ٹیک اننو ویٹر میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تصور پیش کرنے سے نفاذ کے مرحلے تک اسٹارٹ اَپ کی مکمل مدد کرنے کا عہد کیا ۔ انہوں نے اِس بات پر اطمینان کا اظہارکیا کہ کئی صنعتوں ، اسپتال میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور اس امرت چیلنج کے مختلف فریقوں نے مدد کرنے کا عہد کیا ہے ۔ یہ چیلنج 31 دسمبر ، 2021 ء کو ختم ہو گا ۔  وزیر موصوف نے ، اِس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اِس کا آغاز کل پردھان منتری ڈجیٹل ہیلتھ مشن کے اعلان کے ایک دن بعد کیا جا رہا ہے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بایو ٹیکنا لوجی  صنعتی تحقیق  کی امدادی کونسل ( بی آئی آر اے سی ) کو ہدایت دی کہ وہ نئی اسٹارٹ اَپس  تک سرگرمی کے ساتھ پہنچیں اور اُن کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سال کے آخر  میں  ایک آڈٹ کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے ، اِس بات کی بھی وضاحت کی کہ نو جوان ابھرتے ہوئے اختراع کاروں کو امداد ، حمایت اور تعاون میں ترجیح دی جائے گی   ۔ انہوں نے کہا کہ  اگر چہ ملک میں باصلاحیت انسانی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن خاص چیلنج اِسے نئی سمتوں کی جانب موڑنا  ہے ۔

image002BYNC.jpg

 

          کچھ بایو ٹیک اور زرعی اسٹارٹ اَپس اور فریقوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اسٹارٹ اَپس کے ماحول میں در آمد پر مرکوز طبی آلات کے سیکٹر کو میڈ  اِن انڈیا فار انڈیا اینڈ فار دی ورلڈ میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے ۔ 

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھاررت کی بایو معیشت 25-2024 ء تک پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے میں 150 ارب ڈالر کا تعاون فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔ نئی دلّی میں بی آئی آر اے سی کی 10 ویں بایو ٹیک اننوویٹرس میٹ  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سن شائن بایو ٹیک سیکٹر  ، جو سر دست 70 ارب ڈالر کا ہے ، 2025 ء تک دوگنا ہوکر 150 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ اختراعات اور اسٹارٹ اَپس  کو تعاون دینے کے نتیجے میں  600 سے زیادہ ٹیکنا لوجی اور مصنوعات  تجارتی سطح پر  شروع ہونے کے مختلف مرحلوں میں ہیں ۔  

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بی آئی آر اے سی نے ملک میں 60 عالمی سطح کے بایو انکیوبیٹرس قائم کئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ،  بی آئی آر اے سی آج 5000 اسٹارٹ اَپس  اور نو جوان صنعت کاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے ، جنہیں بی آئی آر اے سی کے ساتھ مالی تعاون حاصل ہے ۔

 

image003E9PZ.jpg

 

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  کہا کہ بی آئی آر اے سی کی طرف سے با صلاحیت  شخصیات کی پرورش  اور اسٹارٹ اَپس کے لئے مواقع فراہم کرنے کی وجہ سے کامیابیاں پوری طرح واضح ہیں اور ان میں سے ہزاروں کو نہ صرف فنڈنگ کا تعاون حاصل ہوا ہے ، بلکہ انہیں مہارت  ، ریگو لیٹری اور ترقیاتی حکمتِ عملی اور تجارتی  سرگرمیوں میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹارٹ اَپس کے وسیع ماحول کی وجہ سے کووڈ – 19 کی تشخیص کی کٹس میں بہت سی ترقی ہوئی ہے اور بہت مختصر وقت میں  ملک ٹسٹنگ کی کٹس میں آتم نربھر بن گیا ہے ۔

          اس تقریب میں ڈی بی ٹی اور ڈی ایس ٹی کی سکریٹری ڈاکٹر رینو سوروپ ، بی آئی آر اے سی کی چیئرپرسن انجو بھلاّ ، ڈی ایس ٹی کے جوائنٹ سکریٹری اور مینجنگ ڈائریکٹر  ، ممتاز سائنسداں ، تحقیق کار ، اختراع کار  ، صنعت کار اور بایو ٹیک کے ماہرین نے شرکت کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  9476

 



(Release ID: 1759065) Visitor Counter : 212