کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور آسٹریلیا سپلائی چین کے خوشگوار ردعمل کو بڑھانے کے لئے کام کرنا چاہئے اور ہند-بحرالکاہل خطے میں زیادہ مصروفیات کو بڑھانے کیلئے بھی کام کرنا چاہئے۔ پیوش گوئل مرکزی وزیر برائے کامرس وصنعت وصارفین کے اُمور



آسٹریلیا اور انڈیا بزنس چمپئنز گروپ کا رول انتہائی اہم ہوگیا ہے کیونکہ یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے پالیسی سازوں کے درمیان زیادہ وابستگی اور مصروفیات کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ پیوش گوئل

Posted On: 27 SEP 2021 5:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:27ستمبر،2021۔آسٹریلیا اور انڈیا کاروباری چمپئنز گروپ کا رول اب انتہائی اہم ہوگیا ہے کیونکہ یہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے پالیسی سازوں کے درمیان ایک ایسے برمحل موقع پر زیادہ  وابستگی وشمولیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتاہے۔ جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75سال مکمل کررہا ہے دونوں ملکوں کو کووڈ-19 بحران سے ٹھوس طریقے سے نمٹنے کے لئے متحد رہنا چاہئے اور یہ برآمداتی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر توجہ دے کر معاشی حالات کی تعمیرنو کے ساتھ ساتھ اس کی بحالی کے رفتار کو تیز کرنے کیلئے ضروری ہے۔

جیسا کہ حکومت نے ہندوستان کو سپلائی چین کا ایک عالمی ہب (مرکز) میں تبدیل کرنے کا سفر شروع کردیا ہے اور وہ معیشت کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کررہی ہے تو ایسے میں ہم چاہیں گے کہ آسٹریلیا ہمارا ساجھیدار بنے جو ہمارا ایک کلیدی تجارتی ساجھیدار بھی ہے اور عالمی ویلیو چین میں بلا روکاوٹ  مربوط بنانے کے لئے ہمارا کلیدی پارٹنر ہے۔ اس موقع پر آج مرکزی وزیر برائے کامرس وصنعت وصارفین اُمور خوراک / عوامی نظام تقسیم، ٹیکسٹائل جناب پیوش گوئل نے آسٹریلیا انڈیا کاروباری چمپئنز کی افتتاحی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم مقصد یہ ہونا چاہئے کہ بین الاقوامی سپلائی چین کو مستحکم کیا جائے اور موجودہ سازگار جغرافیائی سیاسی منظرنامے کو پوری طرح بروئے کار  لایا جائے۔

وزیر موصوف نے، جنہوں نے آسٹریلیا ہندوستان کاروباری گروپ کی مشترکہ صدارت کی، کہا کہ یہ فورم دونوں ملکوں کی جانب سے ادا کیے جارہے درخشاں رول کواُجاگر کرکے آسٹریلیا سی ای او فورم کے ایجنڈے کی حمایت میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر ہوگی کہ زبردست صنعتکاروں کی ذہانت کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ ہنرمند لیبر  (محنت) کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو شریک کرکے ایک گھریلو مارکیٹ کو فروغ دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بھروسے مند ساجھیداروں کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے بھارت اور آسٹریلیا کو سپلائی چین کی لچک بڑھانے کیلئے کام کرنا چاہئے اور ہند-بحرالکاہل  خطے میں زیادہ سے زیادہ وابستہ ہونا چاہیے۔ جناب گوئل نے اس بات کی تعریف کی کہ کووڈ-19 کے بعد باہمی تعلقات زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ کیونکہ دونوں حکومتوں نے سپلائی چین کو جاری رکھنے کے لئے کام کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ صنعت کے لئے ایک سازگار ماحول تیار کرنے کیلئے نیشنل سنگل ونڈو سسٹم کو چالو کرنے جیسے بہت سے اصلاحی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ کا بزنس چمپئنز مضبوط آسٹریلیا ہندوستان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اسے اور زیادہ وسعت دینے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔

آسٹریلیا کی حکومت کے تجارت ،سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈان ٹیہان (Dan Tehan) ایم پی نے کہا کہ آسٹریلیا انڈیا بزنس چمپئنز گروپ کا اہم مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کو وسعت دینا اور اُسے نرم بنانا ہے اور مشترکہ معاشی ترقی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آسٹریلیا کی معاشی حکمت عملی خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے لیے ایک اہم اور اہمیت کی حامل شراکت دار بن گئی ہے۔ ہند-آسٹریلیا تعلقات مسلسل مضبوط ہوتے جارہے ہیں اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ ثقافت اور سماجی عوامل سمیت دیگر مشترکہ کثیر رُخی یکسانیت اور مشترکہ ماضی کے علاوہ شراکت داری کے لئے مزید امکان پیدا کررہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی آئی کے  ڈائریکٹر جنرل جناب چندر جیت بنرجی نےکہا کہ سی آئی آئی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کاروباری معروضات یا وابستگی کے تئیں پوری طرح پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانکنی، تعلیم، دفاع، خلا اور اُبھرتے ہوئے سیکٹرس کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی آئی کاروباری چمپئنز گروپ کی پہل قدمیوں کی تکمیل کرے گی۔

بی سی اے کی سی ای او محترمہ جنیفر ویسٹاکوٹ اے او نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ ہم کو علاقائی اور عالمی اداروں کو مستحکم کرنا چاہئے اور ان کی اصلاح کرنی چاہئے تاکہ وہ ہمارے شہریوں کو فائدہ پہنچاسکیں۔ انہوں نے اس فورم کی تعریف کی۔ محترمہ ویسٹاکوٹ نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا ہند-بحرالکاہل خطے میں ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر کرنے کیلئے ایک پُرجوش مرحلے میں ہیں۔

اجلاس میں آسٹریلیا کے لئے ہندوستان کے ہائی کمشنر عالی جناب من پریت ووہرا ہندوستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر عالی جناب بیروی او فاریل  اے او ، مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹیڈ کے ایم ڈی اور سی ای او ڈاکٹر انیش شاہ ،ایف ایف آئی کی سی ای او محترمہ جولی شٹل ورتھ، بھارتی انٹرپرائزیز کے وائس چیئرمین جناب راکیش بھارتی متل، ایس پی جین اسکول آف گلوبل مینجمنٹ کے صدر نتیش جین سمیت دیگر ممتاز شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔

آسٹریلیا انڈیا بزنس چمپئنز کی افتتاحی میٹنگ میں دیگر کے علاوہ صنعت، کثیر رخی تنظیموں، تعلیمی ادارے اور میڈیا نے شرکت کی۔

-----------------------

ش ح۔ح ا۔ ع ن

U NO: 9445



(Release ID: 1758936) Visitor Counter : 130