مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

شہری سیلف ہیلپ گروپوں کی خوراک ڈبہ بندی کی چھوٹی اکائیوں کو تعاون فراہم کرنے کے لئے، ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم اور پی ایم ایف ایم ای کے درمیان شراکت داری کا آغاز


خوراک ڈبہ بندی میں مصروف عمل شہری سیلف ہیلپ گروپوں کو حکومت سے مزید تعاون حاصل ہوا

ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم کے تحت پہلے ہی سیلف ہیلپ گروپوں میں 61 لاکھ خواتین شامل ہیں

شہری مقامی انجمنیں آئی ٹی پر مبنی، بغیر کاغذات والے ماڈیول کے توسط سے درخواستوں کو پُر کرنے میں سہولت بہم پہنچائیں گی

Posted On: 27 SEP 2021 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 ستمبر 2021:

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ایک جزو کے طور پر، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو۔فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز (پی ایم ایف ایم ای) اور دین دیال انتودیہ یوجنا۔ قومی شہری روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم) اسکیم کے اجماع سے متعلق لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا نے خوراک ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پشپا سبرامنیم کے ساتھ مشترکہ طور پر اس شراکت داری کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کی سرگرمیوں میں مصروف سیلف ہیلپ گروپوں کو پروان چڑھانے میں مدد کرنے سے وہ مالی طور پر بااختیار بنیں گے اور اور ایس ایچ جی کے کنبوں کو باوقار زندگی جینے میں مدد حاصل ہوگی۔

دونوں سکریٹری حضرات نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہل قدمی خوراک ڈبہ بندی صنعت میں مصروف عمل شہری ایس ایچ جی اراکین کی زندگیوں میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ یہ تقریب ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے توسط سے منعقد کی گئی اور اسے وزارت کے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کیا گیا۔

خوراک ڈبہ بندی صنعتوں کی وزارت (ایم و ایف پی آئی) نے غیر منظم شعبے  میں اور اس شعبے کو رسمی بنانے میں ذاتی چھوٹے کاروباری اداروں کی مسابقت میں اضافہ کرنے کی غرض سے ’’آتم نربھر بھارت ابھیان‘‘ کے جزو کے طور پر پی ایم ایف ایم ای سکیم کا آغاز کیا۔سیڈ کیپٹل کی شکل میں مالی امداد، کیپٹل سرمایہ کاری کے لئے قرض سے مربوط سبسڈی اور مشترکہ بنیادی ڈھانچہ کی تیاری جیسی سہولتیں ایس ایچ جی کے ذریعہ چلائی جارہی اکائیوں سمیت چھوٹی خوراک ڈبہ بند صنعتوں کے لئے دستیاب ہیں ۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ڈی اے وائی۔ این ای ایل ایم نامی ایک فلیگ شپ اسکیم نافذ کر رہی ہے، جو 61 سے زائد شہری نادار خواتین اور ان کی فیڈریشنوں کو ایس ایچ جی میں شامل ہونے کے لئے تحریک فراہم کر چکی ہے۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ ان میں سے تقریباً 32000 ایس ایچ جی کی شناخت کی جا چکی ہے اور وہ خوراک ڈبہ بندی سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔

ان دونوں اسکیموں کو ایس ایچ جی کے اراکین کو فائدہ پہنچانے کے لئے مربوط کیا گیا ہے۔ ایم او ایچ یو اے کے ذریعہ پہلے ہی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے رہنما خطوط جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس اتحاد کے مؤثر نفاذ میں مدد فراہم کرنے کے لئے ، آج ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم  ایم آئی ایس پر تیار کیے گئے آن لائن آئی ٹی ماڈیول کو بھی لانچ کیا جا چکا ہے۔ یہ ماڈیول آدھار تصدیق اور ای۔کے وائی سی، او ٹی پی کے توسط سے موبائل نمبر ویلیڈیشن اور مستفیدین کی آن اسپاٹ فوٹوگرافی جیسی توثیق و تصدیق کی سہولتیں استعمال کرتا ہے۔ یہ یو ایل بی سےلے کر ریاستی نوڈل ایجنسی (ایس این اے) کے درمیان بلا رکاوٹ کام کاج کو یقینی بناتا ہے اور مستحق درخواستوں کی منظوری میں مددفراہم کرتا ہے۔ یہ ماڈیول درخواست کی تازہ ترین صورتحال کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے استفادہ کنندہ کے درج رجسٹر موبائل نمبر پر ایس ایم ایس بھیجتا ہے۔

اپنے افتتاحی تبصرے کے دوران، ایم او ایچ یو اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجے کمار نے مطلع کیا کہ نفاذ کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے دونوں وزارتوں کی قومی ٹیموں کے ذریعہ ریاستی اور شہری سطح کے افسران کو سخت ورچووَل تربیت فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سیڈ کیپٹل کے لئے 40000 روپئے فی رکن مالی تعاون، کیپٹل سرمایہ کاری اور مشترکہ بنیادی ڈھانچہ کی تیاری کے لئے قرض سے مربوط سبسڈی جیسے اقدامات، خوراک ڈبہ بندی صنعت میں مصروف عمل سیلف ہیلپ گروپوں کے کاروبار کو تقویت بہم پہنچائیں گے۔ اب جبکہ ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم مارکیٹ پلیس پر، ایس ایچ جی کے ذریعہ تیار کیے گئے ’سون چڑیا‘ مصنوعات کی فروخت کے لئے ایمازون اور فلپ کارٹ کے ساتھ پہلے ہی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کر چکی ہے اور ان کے کاروبار کو تعاون پہنچانے اور ان کی مصنوعات کو پیش کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے، اس پہل قدمی سے ای۔ کامرس پورٹلس پر مصنوعات کی تعداد میں مزید اضافہ رونما ہوگا۔ اس طرح کے تمام سیلف ہیلپ گروپوں کو ایف ایس ایس اے آئی کے لئے طے شدہ مدت کے اندر درج رجسٹر کرانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی، اگر وہ درج رجسٹر نہیں کرائی گئی ہیں تو۔

ورچووَل لانچ کی اس تقریب میں ایم او ایچ یو اے، ایم و ایف پی آئی  کے افسران، پرنسپل سکریٹری حضرات، این یو ایل ایم کے لئے کام کر رہے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مشن ڈائرکٹروں سمیت دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ متعدد سیلف ہیلپ گروپوں اور فیلڈ افسران نے بھی یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعہ لانچنگ کی اس تقریب میں شرکت کی۔

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9444



(Release ID: 1758756) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil