الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے چراری شریف میں 11.30 کروڑ کی پروجیکٹ لاگت سے قائم کیے گئے ذیلی ضلعی ہسپتال کا افتتاح کیا


جناب راجیو چندر شیکھر نے مقامی رابطہ کاری کو بہتر بنانے کے لئے چراری شریف سے لے کر باٹاپورہ ہپرو تک سڑک کی تجدید کاری کا سنگ بنیاد رکھا

انہوں نے بڈگام ضلع کے لئے جاری اور منصوبہ بند پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

’’وزیر اعظم کے ’دل کی دوری اور دلی کی دوری‘ کم کرنے کے نعرے نے جموں و کشمیر کے عوام سے راست طور پر رابطہ قائم کیا ہے‘‘: جناب راجیو چندرشیکھر

Posted On: 27 SEP 2021 5:41PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی، 27 ستمبر 2021:

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری، الیکٹرانکس اور انفارمیشن تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے جموں و کشمیر کے دو روزہ سرکاری کے دوران سری نگر، بڈگام اور بارہ مولہ کا دورہ کیا۔یہ دورہ حکومت کے ذریعہ شروع کیے گئے ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت تقریباً 70 مرکزی وزراء ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اس پہل قدمی کا مقصد زمینی سطح پر عوام کے ساتھ رابطہ کاری قائم کرنا اور جموں وکشمیر میں مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے نفاذ کاری کاموں پر نظر رکھنا ہے۔

دورے کے دوران، جناب چندر شیکھر نے ضلع بڈگام میں بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، طلبا، قبائلی افراد، پی آر آئی سمیت دیگر متعدد افراد سے ملاقات، اور 790 کروڑ روپئے کے بقدر  کے جاری ترقیاتی پروگراموں کی رفتار پر نظر رکھنے کے لئے بڈگام کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔انہوں نے بڈگام ضلع میں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے  افراد سے ملاقات کی جن میں طلبا، کاشتکار، باغباں حضرات، قبائلی افراد، پی آر آئی، ہنرمندی کی تربیت دینے والے افراد، تجارتی فیڈریشن، پھل اگانے والوں کی ایسوسی ایشن، یوتھ کلبس و دیگر ادارے شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے ان سے ان کی آرزوؤں اور توقعات جاننے کے لئے ضلع انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں ملاقات کی۔

گفت و شنید کے سیشن کے بعد، جناب چندرشیکھر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی کے ’دل کی دوری اور دلی کی دوری‘ کم کرنے کے اعلان نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ براہِ رست رابطہ کاری قائم کی ہے۔ اس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کی تاریخ میں غیرمعمولی  پیمانے پر ایک زبردست سرکاری آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2019 سے قبل، جموں و کشمیر کے لئے محض ایک وزیر کام کر رہا تھا، اب جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لئے چوبیسوں گھنٹے کام کرنے کے لئے 77 وزراء موجود ہیں۔‘‘

جناب چندر شیکھر نے بارہ مولہ میں واقع میرگنڈ پٹن میں روایتی دستکاری کاری کلسٹر کا دورہ کیا اور انہیں دستکاری اور قالین شعبے کی ہنرمندی کونسل کے سی ای او کے ذریعہ اس شعبے کی نمو اور امکانات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہوں نے جاری تربیتی پروگراموں کی ستائش کی اور روایتی ہنرمندیوں اور کاریگری کو تعاون دینے کے لئے نریندر مودی حکومت کی عہدبستگی کے بارے میں سبھی کو بتایا۔ انہوں نے بڈگام ضلع میں ہنرمندی ترقیات کےسلسلے میں ایک نئے پائلٹ پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا، جس کامقصد روایتی اور ورثہ جاتی دستکاری کو فروغ دینا اور روزگار کے بہتر مواقع کے لئے انہیں صنعت کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ تربیت حاصل کرنے والوں اور سیکٹر اسکل کونسل کے شراکت داروں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’’ان دستکاری مصنوعات کی برآمدات میں موجودہ قدرو قیمت کے مقابلے میں 10 گنااضافے  کے لئے منصوبہ وضع کرنے کی ازحد ضرورت ہے اور مقامی نوجوانوں میں موجود زبردست صلاحیت اور ہنر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

وزیر موصوف نے اپنے دو روزہ دورے کا آغاز حضرت شیخ العالم کی درگاہِ مبارک میں سجدہ کرکے کیا۔ انہوں نے چراری شریف میں 11.30 کروڑ کے بقدر کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ، محکمہ صحت کے ذریعہ قائم کیے گئے نئے ذیلی ضلع ہسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ ہسپتال قصبہ چراری شریف اور اس کے قرب و جوار کے مواضعات کو معیاری حفظانِ صحت سہولتیں فراہم کرائے گا۔ انہوں نے چراری شریف سے باٹاپورہ ہپرو تک سڑک کی تجدیدکاری کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھا، جو مقامی رابطہ کاری کو بہتر بنائے گا۔

جناب چندر شیکھر نے بڈگام ضلع کے لئے جاری منصوبہ بندی پروجیکٹوں کی پیش رفت پر نظر رکھنے کے لئے ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’ضلع کے لئے 790 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کا منصوبہ وضع کیا گیا ہے۔‘‘ جیسا کہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کے ذریعہ حال ہی میں کہا گیا ہے کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئےاعلان کردہ، صنعتی پالیسی 2021۔30 کے تحت، آئندہ تین برسوں میں، تقریباً 50000 کروڑ روپئے کے بقدر کی تازہ سرمایہ کاریوں کی توقع کر رہا ہے۔ اطلاعات و تکنالوجی کا استعمال کرکے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والوں کے لئے شہریوں پر مبنی خدمات بہم رسانی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے، ضلع انتظامیہ نے این آئی سی کے ساتھ شراکت داری میں چند موبائل ایپ ڈیزائن کیے ہیں، جن میں خصوصی طور پر ’اور زوو‘، جو جیو ٹیگڈ حفظانِ صحت مراکز اور صحتی ای۔ خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، ’میری آواز‘: ضلع بڈگام کے پانی کے ذخیروں کے تحفظ اور ان کی بحالی کے لئے تیار کیا گیا، پانی کے ذخائر شکایات ازالے کا ایک آن لائن پورٹل، ’کووِڈ کیئر‘: بلاک کی سطح پر مریض کی نگہداشت کی نگرانی کے لئے اور آن لائن سرکاری خدمات فراہم کرانے کے لئے ایک ایپ، شامل ہیں۔ یہ ایپس مرکزی وزیر مملکت کے ذریعہ لانچ کیے گئے۔

جناب چندرشیکھر نے اس پیغام کے ساتھ اپنا دورہ مکمل کیا کہ ’’آئندہ دو سے تین برسوں میں، جموں وکشمیر کے عوام ایک نئے وسیع ترقیاتی منصوبے کے نتائج کا مشاہدہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے خواب میں جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا تصور پنہاں ہے۔‘‘ انہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جموں و کشمیرکے عوام، ضلع انتظامیہ کے افسران اور دیگر افراد کی جانب سے انجام دی گئی گرمجوشانہ میزبانی کے لئے ان کاشکریہ بھی ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NSXK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LU36.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZL9Y.jpg

*****

 

ش ح ۔اب ن۔ م ف

U:9443


(Release ID: 1758714) Visitor Counter : 193