صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت کے وزیراعظم نے ملک گیر آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا آغاز کیا
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ایک آسان آن لائن پلیٹ فارم تیار کرے گا جو کہ ڈیجیٹل سواستھ ایکوسسٹم کے تحت صحت سے جڑے دیگر پورٹل کے لگاتار چالو ہونے کو بھی اہل بنائے گا
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اب ملک بھر کے اسپتالوں کے ڈیجیٹل صحت حل کو ایک دوسرے سے جوڑے گا
نئے مشن کے تحت ہر شہری اب ایک ڈیجیٹل صحت شناختی کارڈ (آئی ڈی) حاصل کرسکے گا اور ان کے صحت ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ رکھا جاسکے گا
ملک کے دور دراز کے گاؤوں میں رہنے والے ہمارے بھائی اور بہنیں آج اس مشن کے آغاز ہوجانے کے ذریعے صحت کی بہتر سہولتیں حاصل کرسکیں گے اور اس مشن کے آغاز سے ہم اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مزید ایک قدم آگے جاسکیں گے
Posted On:
27 SEP 2021 1:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی:27ستمبر،2021۔ایک تاریخی پہل قدمی کرتے ہوئے عالی جناب وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آیوش مان بھارت ڈیجیٹل مشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر صحت وخاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا اور صحت وخاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی موجود تھے۔
اس تاریخی موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کو مستحکم کرنے کی مہم جو گزشتہ سات سال سے جاری ہیں ، آج ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم ایک مشن کا آغاز کررہے ہیں جس میں بھارت کی صحت کی سہولتوں میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اروگیہ سیتو ایپ نے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے کو-وِن کی اُس کے رول کے لیے تعریف کی جس کے تحت اُس نے آج ہندوستان کو تقریباً 90کروڑ ویکسین ڈوزیز لگانے کا ایک ریکارڈ بنانے میں مدد کی اور یہ ویکسین مفت ویکسین مہم کے تحت لگائی گئیں۔صحت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے موضوع کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا مدت کے دوران ٹیلی میڈیسن کی بے مثال اور زبردست وسعت بھی ہوئی ہے۔ ابھی تک تقریباً 125 کروڑ ریموٹ کنسلٹیشن ای سنجیونی کے ذریعے مکمل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سہولت اُن ہزاروں ہم وطنوں کو جوڑ رہی ہے جو گھر میں بیٹھے ہوئے شہروں کے بڑے اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے ساتھ ہر دن ملک کے دور دراز کے علاقوں میں رہ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اب ملک بھر کے اسپتالوں کے ڈیجیٹل صحت حل کو ایک دوسرے سے مربوط کریگا۔ یہ مشن نہ صرف اسپتالوں کے پروسیز کو آسان بنائے گا بلکہ زندگی کی آسانی کو بڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے تحت ہر شہری اب ایک ڈیجیٹل صحت شناختی کارڈ حاصل کرسکے گا اور اپنے صحت ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ رکھ سکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک صحت ماڈل پر کام کررہا ہے جو کہ زبردست اور شمولیت والا بھی ہے۔ ایک ایسا ماڈل جس میں حفظان صحت کے تئیں احتیاط برتنے پر زور دیا جائیگا اور کسی بیماری کی صورت میں علاج آسان ہو، سستا ہو اور سب کی پہنچ میں ہو۔ انہوں نے صحت تعلیم میں غیرمعمولی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سات آٹھ سال کے مقابلے اب ہندوستان میں ڈاکٹروں اور نیم طبی افرادی قوت (عملے) کی زیادہ بڑی تعداد ہے۔ ایمس کا ایک جامع نیٹ ورک اور دیگر جدید صحت کے ادارے ملک میں قائم کیے جارہے ہیں اور ہر تین لوک سبھا حلقوں میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے گاؤوں میں صحت کی سہولتیں مستحکم کرنے کو بھی اُجاگرکیا اور کہا کہ گاؤوں میں پرائمری ہیلتھ سینٹر نیٹ ورکس اور ویلنیس سینٹرس مستحکم کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے 80 ہزار سے زیادہ سینٹرس پہلے ہی چالو ہوگئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے سواستھ امرت کے لگاتار ملاپ اور اب تین سال پرانے آیوشمان بھارت کے لگاتار اروگیہ من تھن کے ذریعے ملک کے آخری شہری تک اِس سروس کا فائدہ پہنچانے کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 2020 کے یوم آزادی پر لال قلعے کی فصیل سے قوم سے وزیراعظم کے خطاب کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کا یہ قدم حفظان صحت کے شعبے میں ایک کایا پلٹ لائے گا اور تمام شہریوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔
جناب منڈاویا نے اس اسکیم میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کو چھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جلد نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے میڈیکل ریکارڈ گُم نہیں ہوسکتے کیونکہ ہر ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کرلیا جائیگا۔ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کئی دیگر سہولتوں کو بھی اہل رکھے گا جیسے کہ ڈیجیٹل کنسلٹیشن، مریضوں کے ذریعے ڈاکٹروں کو پرانے میڈیکل دستاویز دیکھنے کی مرضی وغیرہ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سب آج کی حصولیابی کو بھارت کی تاریخ میں ایک اہم پڑاؤ یا سنگ میل بنادے گا۔
پروگرام کا یہاں پر ویب کاسٹ کیا گیا:
https://www.youtube.com/watch?v=xvTq_N-Syas
------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 9436
(Release ID: 1758680)
Visitor Counter : 311