وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری ، مویشی پروری اور  ڈیری کے مرکزی وزیر   جناب پرشوتّم روپا لا   ایسوچیم  ماہی پروری اور آبی زرعی شعبے میں  انڈسٹری   سے خطاب کریں گے 

Posted On: 27 SEP 2021 1:01PM by PIB Delhi

ماہی پروری  ، مویشی پروری اور  ڈیری کے مرکزی وزیر   جناب پرشوتّم روپا لا کووڈ – 19 کے وبائی قہر کے بعد  شعبے کی  منفرد  انداز میں بحالی کے لئے آج  ماہی پروری   اور  آبی زرعی  صنعت سے خطاب کریں گے  ۔وزیر موصوف  سیکٹر  کے فروغ اور اس   کی ترقی کے لئے بھارت سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی   مختلف اسکیموں کے ساتھ پی ایم ایم  ایس وائی  کی خصوصیات کو بھی اجاگر کریں گے۔

 ایسوچیم بھارت میں ایک اعلیٰ چیمبر آف کامر س ہے  جو ماہی پروری  اور آبی زرعی صنعت پر آج  ورچوئل کانفرنس منعقد  کرنے جا رہا ہے  ۔  اس ورچوئل کانفرنس کا موضوع   ‘‘ بلیو انقلاب اور معاشی  ترقی کو فعال بنانے کی سمت میں اسٹریٹجک روڑ میپ  ’’ ہے۔ اس ورچوئل کانفرنس کے پیچھے کا مقصد ان مسائل  پر غور کرنا ہے   جن  سے  ان شعبوں میں شرح نمو کو بہتر کیا جا سکے  اور  ٹیکنالوجی ، مارکیٹنگ ، فائنانس، ایکسپورٹ اور بنیادی سہولتوں  پر توجہ دینے  کے ساتھ ساتھ   سیکٹر میں  تازہ ترین مواقع پر   خصوصی توجہ دینے کے علاوہ    پیدا واریت کو بہتر بنانے کے لئے   ماہی پروری اور آبی زراعت  کے ایک نئے دور میں داخل ہونے کے لئے تمام  ضروری اقدامات  کا ریکارڈ عمل میں لانا ہے۔

اجلاس میں بھارت سرکار میں ماہی پروری کے وزیر  جناب پرشوتّم روپالا کے ساتھ ساتھ  ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی   مختلف شخصیات  بھی شامل ہوں گی  ۔ اس اجلاس میں  ملک بھر کی    ماہی پروری اور آبی زرعی شعبے کی بحالی کے لئے   تمام  ممکنہ  اقدامات بروئے کار  لانے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔   ممتاز مہمانان میں سرکاری حکام بھی ہوں گے جو اجلاس کے   مقرر بھی ہوں گے   ۔ اجلاس سے خطاب کرنے والے آئی اے ایس ، چیئر مین جناب کے ایس سری نواس  ، بھارت سرکار میں    دی میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب ساگر مہرا، بھارت سرکار میں  محکمہ فشریز کے جوائنٹ سکریٹری  اور اڈیشہ سرکار میں ایگری کلچر پرموشن اور انویسٹمنٹ کارپوریشن آ ف اڈیشہ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پروت کمار رول ہوں گے۔

ماہی پروری اور آ بی زرعی صنعت کے صنعتی اداروں کے مفادات کی نمائندگی  کرتے ہوئے اجلاس  سے   ایسوچیم کے سکریٹری جنرل جناب دیپک سود، مینک ایکواکلچر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منوج ایم شرما ،ایکوا کنیکٹ کے چیف الائنس آفیسر جناب امت سولنکھے ، ایسوچیم گجرات کونسل اور گروپ صدر وسربراہ ، کارپوریٹ امور اور اسٹریٹجک پلاننگ ، ویلسپن گروپ کے چیئرمین جناب چنتن ٹھاکر ، ایگریکلچر اور فوڈ پروسیسنگ کمیٹی ، ایسو چیم گجرات کونسل  کے چیئرمین جناب دھاول راول کے علاوہ ایس ایم ای انڈیا کے  ایڈیٹر ان چیف اجلاس کی نظامت کریں گے۔

اجلاس میں ماہی پروری اور آبی زرعی کی صنعتیں، بڑے صنعتی برآمد کنندگان ، ماہرین تعلیم، بیوروکریٹس، ایف پی اوز اور دیگر صنعتی پیشہ وروں کے بڑی صنعتی اداروں کے  افراد شریک ہوں گے۔

 

*************

( ش ح ۔ ع  ح ۔ ر ب(

U. No.9430

 


(Release ID: 1758542)