وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت کل  سیاحت کے عالمی دن کی تقریب میں  ندھی  2.0 اور  بھارت میں سیاحت کے اعداد وشمار  -  ایک نظر میں – 2021 لانچ کرے گی


لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا اور سیاحت کے مرکزی  وزیر جناب جی کشن ریڈی اس موقع پر موجود رہیں گے

Posted On: 26 SEP 2021 3:41PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • سیاحت کے وزیر مملکت  جناب  اجے بھٹ  اور  سیاحت  کے وزیر مملکت  جناب  شری پد یسو نائک بھی اس تقریب  میں موجود رہیں گے۔
  • وزارت سیاحت، یونائیٹڈ نیشن  انوائرنمنٹ پروگرام (یو این ای پی) اور  دی رسپانسیبل ٹورزم سوسائٹی آف انڈیا  (آر ٹی ایس او  آئی)  کے درمیان ایک مفاہمتی قرار داد پر دستخط کئے جانے کی تجویز ہے۔

وزارت سیاحت ’ورلڈ ٹورزم ڈے – 2021‘ منانے  کے لئے 27  ستمبر 2021  کو  نئی دہلی میں  ایک پروگرام منعقد کر رہی ہے، جسے  یو این ڈبلیو ٹی او نے  ایک ایسا  خاص  دن بتایا ہے، جس دن  ’شمولیاتی ترقی کے لئے سیاحت‘ پر  توجہ مرکوز کی جائے گی۔ لوک سبھا  اسپیکر  جناب اوم برلا  اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیاحت،  ثقافت  اور  ڈونر  کے مرکزی  وزیر  جناب  جی کشن ریڈی ،  سیاحت کے وزیر مملکت  جناب  اجے بھٹ  اور سیاحت کے  وزیر مملکت  جناب  شری پد یسو نائک بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ سیاحت کے سکریٹری جناب  اروند سنگھ اور وزارت  کے دیگر  افسران ، ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، ٹریول انڈسٹری اور  میڈیا کی  اہم  شخصیات بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔

بھارت فی الحال اَن لاک کے مرحلے میں  ہے اور  گھریلو سیاحت نے  رفتہ رفتہ  مسلسل رفتار  پکڑنا شروع  کردی ہے۔ کووڈ – 19  وبا  کا دنیا بھر میں  بڑے پیمانے پر  سماجی – اقتصادی اثر پڑا ہے اور  گھریلو سیاحت  کے رفتہ رفتہ  رفتار پکڑنے سے  سماج کے  متعدد  شعبوں میں بہتری  اور  ترقی کو یقینی بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ سیاحت میں سبھی  مختلف  گروپوں،   نسل سے تعلق رکھنے والوں، مذہب اور  زراعت ، آرٹ اور دستکاری جیسے شعبوں کے لئے مواقع پیدا کر کے  شمولیاتی ترقی میں تعاون کرنے کی بے انتہا صلاحیت ہے، اور اس سے  متعلق  کئی خدمات ہیں، جو  اقتصادی ترقی میں تعاون دیتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی  یہ شعبہ اقتصادی ترقی  سے  فیض یاب ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال  27  ستمبر کو منائے جانے والے عالمی یوم سیاحت  (ڈبلیو ٹی ڈی) کا مقصد  سیاحت  کی خصوصی اہمیت  اور  اس کے سماجی ، ثقافتی ، سیاسی  اور  اقتصادی  قدر  کے بارے میں  بین الاقوامی برادری  میں  بیداری  کو فروغ دینا ہے۔

کل منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران  ’ندھی 2.0’ (نیشنل انٹگریٹڈ ڈیٹا بیس آف ہاسپٹلٹی انڈسٹری)  اور  بھارت میں سیاحت کے اعداد وشمار -  ایک نظر میں، 2021‘ کو لانچ کیا جائے گا۔

وزارت سیاحت، ، یونائیٹڈ نیشن  انوائرنمنٹ پروگرام (یو این ای پی) اور  دی رسپانسیبل ٹورزم سو سائٹی آف انڈیا  (آر ٹی ایس او  آئی) کے درمیان ایک مفاہمتی قرار داد (ایم  او یو)پر دستخط کئے جائیں گے، جس کا مقصد  ایک دوسرے کے سیاحتی شعبے میں’ پائیدار  اقدامات‘ کو  سرگرم طریقے سے   فروغ دینا  اور  ان میں  ضروری تعاون فراہم کرنا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ف ا- ق ر)

(27-09-2021)

U-9427


(Release ID: 1758535) Visitor Counter : 248