صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے پر مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود کے حوالے سے میڈیا رپورٹس غلط اور گمراہ کن ہیں
Posted On:
26 SEP 2021 1:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26ستمبر،2021۔کچھ میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب منسکھ منڈاویہ نے کل ایمس کے 66 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بیان دیا تھا کہ ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کا بڑے پیمانے پر تبادلہ کیا جائے گا۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت جلد ہی ملک بھر کے تمام ایمس میں یکساں طبی معیارات متعارف کرانے کے لیے ٹرانسفر پالیسی نافذ کرے گی۔ یہ پالیسی ایمس دہلی کے ڈاکٹروں کی بڑے پیمانے پر نئی ایمس میں ٹرانسفر کا باعث بنے گی جبکہ ایمس دہلی کے لیے نئے ڈاکٹروں کی تقرری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کل کے ایمس نئی دہلی کے 66 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے مرکزی وزیر صحت کے حوالے سے مختلف اخبارات کی سرخیاں غلط اور گمراہ کن ہیں۔ مرکزی وزیر نے کل ایسا بیان نہیں دیا۔ یہ رپورٹیں غلط ہیں، غلط معلومات پر مبنی ہیں اور واضح طور پر حقائق کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
جناب منڈاویہ نے امید ظاہر کی تھی کہ ایمس سے باہر نکلنے والے طلباء ملک بھر میں بنائے جانے والے نئے ایمس کو تقویت بخشیں گے۔ موجودہ فیکلٹی اپنے بھرپور تجربے کے ساتھ ان اداروں کے لیے رہنمائی کا کام بھی کر سکتے ہیں۔
مرکزی وزیر نے اس مسئلے پر جو تقریر کی اس پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:9411
(Release ID: 1758470)
Visitor Counter : 169