وزارت دفاع

ملٹری انجینئر سروسز ڈے

Posted On: 26 SEP 2021 11:41AM by PIB Delhi

نئی دہلی،26ستمبر؍2021:

ملٹری انجینئر سروسز (ایم ای ایس)ایک اہم تعمیراتی ایجنسی ہے اور ہندوستانی فوج کے کورپس آف انجینئرز کے ستونوں میں سے ایک ہے، جو مسلح افواج اور وزارت دفاع(ایم او ڈی)کے ملحق اداروں کو ریئر لائن انجینئرنگ مدد فراہم کرتی ہے۔یہ تقریباً 30000کروڑ کے کل سالانہ  ورک لوڈ کے ساتھ ملک میں سب سے بڑی تعمیر اور رکھ رکھاؤ کی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

ایم ای ایس جو سرحدی علاقوں سمیت ملک بھر میں رہائشی اور دفتری عمارتوں ، اسپتالوں، سڑکوں، رن وے اور سمندری بنیادی ڈھانچہ جیسی مختلف تعمیراتی سرگرمیوں کو انجام دیتی ہے۔ روایتی عمارتوں کے علاوہ ایم ای ایس اہم اور پیچیدہ تجربہ گاہوں ، کارخانوں، کام کرنے کی جگہوں، ہینگر، گولا بارود، ذخیرہ اندوزی سہولتوں، بندرگاہوں، جیٹیز؍گھاٹوں اور دیگر عمارتوں ؍خصوصی بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر میں بھی سرگرم رہتی ہے۔

اس سال دنیا نے تعمیراتی صنعت کو  متاثر کرنے والے کووڈ-19 کے معاملے میں ایک غیر معمولی بحران دیکھا۔ اس سے ایم ای ایس بھی اچھوتا نہیں رہا۔حالانکہ ایم ای ایس کے ذریعے کی گئی قابل ستائش کوششوں نے تمام فوجی اسٹیشنوں میں ’’بلا رُکاوٹ ضروری خدمات‘‘کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ایم ای ایس نے مقررہ وقت کی حد میں ملک بھر میں موجودہ املاک کو کووڈ  دیکھ بھال سہولتوں سے لیس بنانے اور اس میں تبدیلی لانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ا یم ای ایس کے ذریعے پنے میں انتہائی جدید نوعیت کی سہولیات فراہم کرنے والے ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح جنوری 2021ء میں کیا گیا ہے۔

جدید ترین تعمیراتی تکنیک کے ساتھ تال میل رکھنے کے  لئے ایم ای ایس نے جدید ترین تعمیراتی تکنیک کو شامل کرتے ہوئے انتہائی قیمتی پروجیکٹوں کے لئے انجینئرنگ اشیاء کی خرید اور تعمیر (ای پی سی) اُصول کو اپنایاہے۔سرکاری کی پالیسی کے عین مطابق پالیسیوں ، وژن اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے ارادے سے اہم اقدامات پالیسیوں اور قانونی دستاویزات کو بھی حال ہی میں اَپ ڈیٹ کیا ہے۔

ایم ای ایس مجموعی مالی بنیاد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بجلی کی شرحوں کو کم کرنے میں بھی آگے رہا ہے۔ سولر توانائی پروجیکٹوں، ایل ای ڈی-آئی سیشن اور سبز عمارتوں کے پیمانوں کو اپنان کر ایم ای ایس توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کےلئے پوری طرح سے عہد بند ہے۔ ایم ای ایس کے مختلف کاموں کو خودکار بنانے کےلئے ایک اہم مہم بھی چلائی گئی ہے، جس سے نہ صرف وقت کی تاخیر کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ تیاری ، شفافیت  اور اہلیت کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ اس سے کام کے ماحول کو بدلنے میں بڑی مدد ملے گی۔

ملٹری انجینئرسروسز کے 99ویں یوم تاسیس کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ انجینئر اِن چیف نے تمام ملٹری انجینئرسروسز کے عملے کو مبارکباد دی اور ان سے اس عظیم ادارے کے لئے خود وقف کرنے اور مسلح افواج کو بہتر خدمات فراہم کرکے قومی تعمیر میں تعاون کے لئے درخواست کی۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9402)



(Release ID: 1758348) Visitor Counter : 142


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Bengali