صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سماعت سے محروم لوگوں کے بین الاقوامی ہفتہ 2021ء ’’آگے بڑھتے سماعت سے محروم افراد کا جشن منانا‘‘کی صدارت کی
مختلف بیماریوں اور جسمانی معذوری کے لئے بچوں کی جانچ لازمی طورپر ہونی چاہئے:ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
Posted On:
24 SEP 2021 2:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24ستمبر؍2021:
صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سینٹرل ہیلتھ ایجوکیشن بیورو نئی دہلی میں بین الاقوامی سماعت سے محروم افراد کے ہفتہ 2021ء کی صدارت کی اور اس سے خطاب کیا۔ مرکزی وزارت صحت کے ماتحت ڈائریکوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز اور اسٹیک ہولڈرز کی شراکت داری سمیت مختلف سرگرمیوں کے توسط سے اس ایشو پر بیداری پیدا کرنے کے لئے سماعت سے محروم افراد کا بین الاقوامی ہفتہ (آئی ڈبلیو ڈی پی)2021ء منا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع یعنی تھیم’’آگے بڑھتے سماعت سے محروم افراد کا جشن منانا‘‘ ہے۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بھارتی پوار نے اس بات کو لے کر تشویش ظاہر کی کہ بھارت میں تقریباً 9کروڑ لوگ سماعت کی عدم صلاحیت کی مختلف علامات سے متاثر ہیں۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں، ہمیں اپنے گاؤں میں جاکر دیکھنا چاہئے کہ کیا ہم بچوں کی مختلف بیماریوں کے لئے جانچ میں مدد کرسکتے ہیں۔فوری علاج اور جسمانی معذور کی روک تھام کے بہت بڑے فوائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف بیماریوں اور جسمانی معذوری کے لئے بچوں کی جانچ لازمی طورپر کی جانی چاہئے۔ روک تھام کے علاج سے بہتر ہوتی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے اور اُن کے تئیں ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے دنیا کے سامنے یہ ثابت کردیا ہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے، جو خود اپنی دوا تیار کرسکتا ہے اور روزانہ ایک سے دو کروڑ ٹیکے دے سکتا ہے۔ا نہوں نے لوگوں کو بچوں کے سننے کے آلات اور منتقلی تحفے میں دے کر اپنا یوم پیدائش منانے کےلئے حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے اپنے بچپن کی مثال دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی پرانی روایات کو از سر نو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ حاملہ ماں کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کیو آر کوڈ کے ساتھ ایک پاکیٹ بُک تیار کرنے کا مشورہ دیا ، جس میں بچوں کی فوری جانچ اور علاج کے ساتھ ساتھ مختلف ہیلپ لائن کے بارے معلومات ہو۔اس پاکیٹ بک کو آشا، آنگن واڑی کارکن اور اسپتال کے دیگر ملازمین کے ساتھ ساجھا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے آیوشمان بھارت جیسے مختلف سرکاری منصوبوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔
سماعت سے محروم افراد کا بین الاقوامی ہفتہ (آئی ڈبلیو ڈی پی)پہلی بار 1958ء میں روم، اٹلی میں شروع کیا گیاتھا۔ یہ عالمی سطح پر سماعت سے محروم کمیونٹی کے ذریعے ہر سال ستمبر کےا ٓخری ہفتے کے دوران منایاجاتا ہے۔کیونکہ اسی مہینے ورلڈ فیڈریشن آف ڈیف (ڈبلیو ایف ڈی)کی اولین عالمی کانگریس منعقد کی گئی تھی۔ سماعت سے محروم افراد کا بین الاقوامی ہفتہ دنیا بھر میں سماعت سے محروم کمیونٹی کے ذریعے متعدد سرگرمیوں کے توسط سے منایا جاتاہے۔
اس موقع پر ہیلتھ سروس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سنیل کمار، ہیلتھ سروس ڈائریکٹوریٹ کے پرنسل کنسلٹنٹ خصوصی مشیر ڈاکٹر کنور سین، ڈی جی ایچ ایس کے ڈی ڈی جی ڈاکٹر انیل کمار اور صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 9367)
(Release ID: 1757865)
Visitor Counter : 206