وزارت دفاع
آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر سائیکلنگ مہم کے لیے پریس ریلیز
Posted On:
23 SEP 2021 6:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی:23ستمبر،2021۔ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد اور ایئر فورس اسٹیشن پرہلاد پور کے 40 فضائی جانبازوں کی ایک ٹیم نے "آزادی کا امرت مہوتسو" کے ایک حصے کے طور پر ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد کے زیر اہتمام سائیکلنگ مہم میں حصہ لیا جو کہ بھارت کی 75 سالہ آزادی کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔
ایئر کموڈور وائی امیش، ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد ٹیم کے مجموعی رہنما تھے اور ان کے ساتھ گروپ کیپٹن ڈی وی بی کے مہر، اسٹیشن کمانڈر ایئر فورس اسٹیشن پرہلاد پور بھی تھے۔
18 ستمبر 21 کو ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد، نئی دہلی میں اس مہم کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ ٹیم نے 18 ستمبر 2021 کو ایئر فورس اسٹیشن تغلق آباد، نئی دہلی سے شہید اسمارک، میرٹھ شہر تک سائیکل پر 90 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا۔ بھارتی فضائیہ میں دستیاب کیریئر کے امکانات کے بارے میں نوجوانوں میں آگاہی پھیلانے اور مہم جوئی کے جذبے کو ظاہر کرنے کے لیے ٹیم میرٹھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، میرٹھ کے راستے پر رک گئی۔
*************
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 9324
(Release ID: 1757538)
Visitor Counter : 245