پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت 24 ستمبر کو گواہاٹی میں صنعت اور کاروباری لیڈروں کے ساتھ ایک  بات چیت  کی میٹنگ  منعقد کرے گی


اِس موقع پر شمال مشرقی  خطے میں تیل  اور گیس کی پیداوار  کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا اور ایچ ای ایل پی  کی بولی لگانے کے راؤنڈ ،  ڈی ایس ایف  پالیسی اور پیداوار میں اضافے  کے مواقع کو فروغ دینے کو اجاگر کیا جائے گا

Posted On: 23 SEP 2021 3:51PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 ستمبر / بھارت کا تیل اور گیس کا سیکٹر اختراعی کاروباری ماڈل کے ذریعے مسلسل فروغ پا رہا ہے ۔ معیشت میں فروغ کے ساتھ بھارت کی تیل اور گیس کی مانگ بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ توانائی کی   بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے ایک قدم کے طور پر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے   حالیہ برسوں میں  گھریلو تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کی خاطر کئی اصلاحات کی ہیں ۔

          حکومت کے ای اینڈ پی صنعتی رسائی کے  پروگرام کے ایک حصے کے طور پر صنعت اور کاروباری لیڈروں کے ساتھ بات چیت  کی ایک میٹنگ 24 ستمبر ، 2021 ء کو گواہاٹی میں منعقد ہو گی ۔ اس میٹنگ کا موضوع ہے ، ’’  شمال مشرقی خطے میں ای اینڈ پی اور سرمایہ کاری کے مواقع ‘‘۔

          اس کانفرنس میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر  جناب ہردیپ سنگھ پوری ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی ، آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنتا بسوا سرما شرکت کریں گے ۔  اروناچل پردیش ، منی پور ، میزورم ، ناگا لینڈ اور سکم کے وزراء بھی ، اِس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اس پروگرام میں پالیسی ساز  ، آپریٹر ، سروس کمپنیاں ، تعلیمی ادارے ، سرمایہ کار اور صنعتی ایوان یکجا ہوں گے ۔

          شمال مشرق نے ایک خطے کے طور پر تیل اور گیس کے سیکٹر میں  کلیدی  اہمیت حاصل کی ہے ، خاص طور پر بھارت کو  خود کفیل بنانے کی سمت میں یہ خطہ  بہت اہم ہے ۔ یہ خطہ تیل اور گیس کی پیداوار سے لے کر تقسیم کاری تک  پوری ویلیو چین  کا احاطہ کرتا ہے ۔

          اس میٹنگ میں شمال مشرقی خطے میں تیل اور گیس کی پیداوار کے مواقع  کو اجاگر کیا جائے گا  ۔ اس کا مقصد  بھارت کی تیل کی پیداوار والے علاقوں میں تیل اور گیس کے حجم  کی مارکیٹ ویلیو کو اجاگر کرنا اور ہائیڈرو کاربن کی تلاش اور لائسنسنگ پالیسی  کے نیلامی کے راؤنڈ کو فروغ دینا ، دریافت شدہ چھوٹے فیلڈ کی پالیسی اور پیداوار کو بڑھانے  کے مواقع کے لئے  مارکیٹ پورٹ فولیو  کو اجاگر کرنا ہے ۔ کانفرنس کا موضوع شمال مشرقی بھارت کے لئے ہائیڈرو کاربن ویژن – 2030 سے مطابقت رکھتا ہے  ، جو  شمال مشرقی خطے میں ترقی کے لئے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار اور استعمال میں ایک یکسر تبدیلی اور عوام کے رہن سہن کے معیار کو بہتر بنانے ،  نو جوانوں کے لئے مواقع پیدا کرنے  اور محفوظ مستقبل کے لئے پائیدار توانائی  تشکیل دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (23-09-2021)

U. No.  9312

 



(Release ID: 1757411) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri