نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند کل ورچوئل ذرائع سے سال 20-2019ء کے لئے نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس)ایوارڈز عطا کریں گے


نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانک بھی اس موقع پر موجود ہوں گے

Posted On: 23 SEP 2021 5:17PM by PIB Delhi

 

اہم جھلکیاں

  • سال 20-2019ء کے لئے نیشنل سروس اسکم(این ایس ایس ) ایوارڈ تین الگ الگ زمروں –یونیورسٹی؍+2کونسل، این ایس ایس اِکائیاں و اُن کے پروگرام افسران اور این ایس ایس رضاکار میں دیئے جائیں گے۔ ان زمروں میں 42 ایوارڈز دئیے جائیں گے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 24 ستمبر 2021ء کو راشٹرپتی بھون نئی دہلی سے ورچوئل ذرائع سے سال 20-2019ء کے لئے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)ایوارڈ عطا کریں گے۔نوجوانوں کے اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور و کھیل کے وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانک نئی دہلی کے سشماسوراج بھون سے تقریب میں شامل ہوں گے۔سال 20-2019ء کے لئے نیشنل سروس اسکیم(این ایس ایس) ایوارڈ تین الگ الگ زمروں –یونیورسٹی؍+2کونسل، این ایس ایس اِکائیاں و اُن کے پروگرام افسران اور این ایس ایس رضاکار میں دیئے جائیں گے۔ ان زمروں میں 42 ایوارڈز دئیے جائیں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت  سے متعلق نوجوانوں کے امور کا محکمہ ہر سال یونیورسٹیوں؍کالجوں (+2)کونسل، سینیئر سیکنڈری، این ایس ایس اِکائیوں؍ پروگرام افسران اور این ایس ایس رضاکاروں کے ذریعے رضاکارانہ طورپر کمیونٹی خدمت کے لئے دیئے گئے اعلیٰ تعاون  کو دکھانے اور ایوارڈ ز سے نوازنے کےلئے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ دیتا ہے۔یہ ایوارڈ ملک میں این ایس ایس کو مزید بڑھاوا دینے کے مقصد سے دیئے جاتے ہیں۔

این ایس ایس ایک مرکزی سیکٹر کا منصوبہ ہے، جسے سال 1969ءمیں رضاکارانہ کمیونٹی خدمت کے توسط سے نوجوان طلباء کی شخصیت اور کردار کو فروغ دینے کے بنیادی مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔ این ایس ایس کی فکری بنیاد مہاتما گاندھی کے اُصولوں سے تحریک یافتہ ہے۔ اس لئے بہت ہی مناسب سے طورسے این ایس ایس کا آئیڈیل جملہ ہے(’خود سے پہلے آپ‘) جسے انگریزی میں ’’ناٹ می، بَٹ یو‘‘کہا جاتا ہے۔

مختصر طورپر کہا جائے تو این ایس ایس رضاکار سماجی اہمیت کے ایشوز پر کام کرتے ہیں ، جو مستقل اور خصوصی مہم سرگرمیوں کے توسط سے کمیونٹی کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔اس طرح کے ایشوز میں (i) خواندگی اور تعلیم، (ii)صحت ، خاندانی بہبود اور تغذیہ، (iii)ماحولیات کا تحفظ، (iv)سماجی خدمت پروگرام، (v)خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پروگرام، (vi)اقتصادی سرگرمیوں سے جڑے پرگرام،()اقتصادی سرگرمیوں سے جڑے پرگرام،(vii)قدرتی آفات کے دوران بچاؤ اور راحت وغیرہ  شامل ہیں۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9319)



(Release ID: 1757408) Visitor Counter : 127