وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے شمالی ہندوستان کی ریاستوں کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 23 SEP 2021 5:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23ستمبر؍2021:

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر کی صدارت میں آج شمالی ہندوستان کی ریاستوں  جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، دہلی، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، چنڈی گڑھ اور لداخ  کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ اس میٹنگ میں بھارت سرکار کے مویشی پروری و ڈیری محکمے کے سیکریٹری ، جوائنٹ سیکریٹری اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔بات چیت کے دوران مرکزی وزیر نے ممبران پارلیمنٹ کو مویشی پروری اور ڈیری شعبےمیں موجودہ سرگرمیوں، منصوبوں کے فوائد سے باخبر کیا اور اِس شعبے میں پشو دَھن اور ڈیری منصوبوں پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کے لئے مختلف حکمت عملی پر بات چیت کی، تاکہ بڑی تعداد میں کسانوں کو اس شعبے سے فائدہ حاصل ہو سکے۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ کابینہ کے ذریعے حال ہی میں لیے گئے فیصلے کے مطابق قومی پشو دَھن مشن  اور راشٹریہ گوکل مشن نامی منصبوے اب بریڈر فارم اور  چارہ صنعت کاروں سے متعلق ایک اکائی ہے۔ آر جی ایم کے تحت اعلیٰ خصوصیات والی بچھیوں کے لئے نسل کو بہتر بنانے والے فارموں کے کاروباریوں کو براہ راست 50 فیصد مالی بنیاد پر سبسڈی مہیا کرائی جائے گی۔راشٹریہ پشو دَھن مشن (این ایل ایم)دیہی کاروبار کو بڑھاوا دینے میں مدد کرے گااور ساتھ ہی ہَب اسپوک ماڈل کے توسط سے 50 فیصد سبسڈی دے کر نوجوانوں اور جانور پالنے والوں کے لئے مویشی ، ڈیری،مرغی پالن، بھیڑ پالن، بکری پالن، خنجیر پالن، جانوروں  کے کھلائی پلائی کے شعبے میں روزی روٹی کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں مدد کرے گا اور آتم نر بھر بھارت کی راہ ہموار ہوگی۔

مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ از سر نوتشکیل کیا گیا قومی ڈیری ترقیاتی پروگرام (این پی ڈی ڈی)دودھ خرید ، پروسیسنگ ، مارکیٹنگ اور دودھ  کی مصنوعات کے معیار کے ساتھ ساتھ جانوروں کی صحت اور مرض کنٹرول پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔جس کا مقصد پشو دھن اور پولٹری امراض کے خلاف مرض مخالف ٹیکہ کاری ، جانوروں کی صحت خدمات میں صلاحیت سازی، روگ نگرانی اور جانوروں کی صحت  کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی مہیا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں میں موبائل ویٹیرینری یونٹس (ایم وی یو)شروع کرنے سے کسانوں کے گھر گھرجاکر جانوروں کی صحت خدمات مہیا کرنے میں آسانی ہوگی۔

مرکزی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پشو دھن اور ڈیر کسانوں تک منصوبوں کے فوائد کو بہتر طور سے پہنچانے کےلئے مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں  اور ضلع کے حکام کی سرگرم شراکت داری میں ریاستوں میں بیداری مہم چلائی جانی چاہئے۔ مرکزی وزیر نے اِس بات چیت میں شامل ہونے کے لئے ممبران پارلیمنٹ کی ستائش کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اِس شعبے میں مزید ترقی کےلئے اُن کے مشوروں کو وزارت کے ذریعے تسلیم کیاجائے گا۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9318)



(Release ID: 1757389) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu