الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے بھارت کو دنیا میں سب سے بڑےمنسلک کردہ ممالک میں سے ایک بنانے کے لئے حکمت عملی پر مبنی ورک شاپ کا اہتمام کیا


ملک کے نہ کافی اور غیر احاطہ کئے گئے علاقوں میں انٹر نیٹ کی رسائی کو تیز کرنے کے لئے فی الحال روڑ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا

ورک شاپ کے دوران دیہی براڈ بینڈکنیکٹویٹی پروجیکٹ بھارت نیٹ کا جائزہ لیا گیا

Posted On: 23 SEP 2021 11:42AM by PIB Delhi

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی )  نے ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ‘‘ کنیکٹنگ  آل انڈینس ’’  تاکہ بھارت کو دنیا کے سب سے بڑے منسلک کردہ ممالک میں  سے ایک  بنایاجا سکے  ۔ورک شاپ میں سرکاری اور پرائیویٹ شراکت داروں سمیت ملک کے سب سے بڑے  انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کرنے والے  جیو ، ایئر ٹیل ، ایم ای آ ئی ٹی وائی  کے عہدیداران اور ٹیلی مواصلات کا محکمہ ،مواصلات کی وزارت  کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ  نہ کافی  اور غیراحاطہ کئے گئے  گاؤں اور ملک کے قصبوں میں انٹر نیٹ کی  رسائی کو تیز کرنے کے لئے ایک روڑ میپ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے  ۔

وزیر اعظم کے وژن کو دھیان میں رکھتے ہوئے  ورک شاپ کے دوران  دنیا کی سب سے طویل فائبر پر مبنی دیہی براڈ بینڈ کنیکٹویٹی پروجیکٹ بھارت نیٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ورک شاپ میں ترک کئے ہوئے   جغرافیائی اور خطے /گاؤ ں  کے فوری احاطہ  کے  لئے  حکمت عملی پر  غور کیا گیا  ۔

ریاستی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر  نے ورک شاپ کی صدارت کی جنہوں نے  محفوظ ، بھروسہ مند اور جواب دہ انٹرنیٹ کے ساتھ تمام ہندوستانیوں کو جوڑنے کے لئے  موجودہ حکومت کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ  انٹر نیٹ کی طاقت اور بیک وقت   ڈجیٹل  معیشت اور ملازمت کی توسیع  کے ساتھ ڈجیٹل انڈیا کے توسط سے  تمام شہریوں کو با اختیار بنانے کا وزیر اعظم کا وژن  ہے ۔

حکمت عملی پر مبنی اس ورک شاپ میں  سرکاری اور پرائیویٹ شراکت داروں کے لئے ایک کھلا ہوا پلیٹ فارم مہیاکرایا   گیا تاکہ وہ  عالمی انٹر نیٹ کوریج کے حصول کے لئے اپنے خیالات کو مشترک کر سکیں  ۔    

*************

( ش ح ۔ ع  ح ۔ ر ب(

U. No.9300


(Release ID: 1757206) Visitor Counter : 171