بجلی کی وزارت

آر ای سی لمٹیڈ اور جے-پال ساؤتھ ایشیا نے ڈاٹا –شیئرنگ معاہدہ کیا


اس معاہدے کا مقصد صارف خدمت مہیا میں بہتری لانااور صارفین کو قابل اعتماد بجلی فراہمی کو یقینی بنانا ہے

Posted On: 22 SEP 2021 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22ستمبر؍2021:

وزارت توانائی کے تحت عوامی بنیادی ڈھانچے کی مالیاتی کمپنی آر ای سی لمٹیڈ اور عبدالطیف جمیل پاورٹی ایکشن لیب(جے-پال)ساؤتھ ایشیا صارف خدمات فراہم کرنے میں بہتری لانے اور صارفین کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ملک بھر میں 79عوامی اور پبلک سیکٹر کی بجلی سپلائی کی کمپنیوں (ڈسکامس)کے سالانہ ڈاٹا پر مبنی تجزیے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کررہی ہے۔

اس معاہدے کے تحت آری ای سی اور جے –پال ساؤتھ ایشیا رجحانوں کا پتہ لگانے اور بجلی سپلائی کی کوالٹی میں وقفے کی شناخت کے لئے ڈِسکام خدمات پر موجودہ ڈاٹا کا فائدہ اٹھانے کےلئے تعاون کریں گی۔اِن ڈاٹا سیٹوں  کا استعمال ایک ’’صارف خدمات اشاریہ‘‘تیار کرنے کےلئے کیا جائے گا، جو خدمات تقسیم کے گھنٹوں، شکایات کے ازالے کے سسٹم و بلنگ  تفصیل اور وقت کی حد کی بنیاد پر کمپنیوں کی رینکنگ کریں گے۔

آر ای سی اور جے-پال ساؤتھ ایشیاڈِسکام کے سامنے آنے والے چیلنجوں کا حل نکالیں گی، جو اس سالانہ تجزیے اور پائلٹ سے پیدا ہوتے ہیں۔ساتھ ہی اچانک کے تجزیوں کا استعمال کرنے ذرائع سے ممکنہ حل کی جانچ کریں گی۔جے –پال ساؤتھ ایشیا  زیادہ بہت اور شفاف بلنگ نظام اور آر ای سی کے ذریعے شروع کئے گئے دیگر پروگراموں کے لئے اسمارٹ میٹرنگ جیسے جدید حل کے اثرات کا تجزیہ کرنے کےلئے زمینی طورپر مطالعہ بھی کرے گی۔

اس شراکت داری کے ذریعے آر ای سی  اور جے-پال ساؤتھ ایشیا کا مقصد ڈِسکام کو خدمات میں وقفوں وقفوں کی شناخت کرنے اور 2020ء کی بجلی (صارفین کے حقوق)ضابطے کے مطابق گھروں کو زیادہ بھروسے مند بجلی سپلائی یقینی بنانے کےلئے ایک شفاف اور شواہد پر مبنی ذریعہ مہیا کرانا ہے۔ ڈِسکام کی سالانہ رینکنگ رپورٹ بھی اب عام لوگوں کو حاصل ہوگی ، جس سے تمام ریاستوں میں بجلی کے التزامات میں زیادہ جواب دہی کا راستہ ہموار ہوگا۔

اس معاہدے پر ایک تقریب کے دوران آر ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آر لکشمن (آئی اے ایس)اور جے –پال ساؤتھ ایشیا کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شوبھنی مکھرجی نے دستخط کئے۔

جے-پال ساؤتھ ایشیا آر ای سی لمٹیڈ کو پروفیسر نکولس ریان(ایل یونیورسٹی؛جے –پال  سے وابستہ پروفیسر)کی قیادت میں تکنیکی تحقیقاتی تعاون و ڈاٹا کلیکشن اور استعمال پر صلاحیت سازی بھی مہیا کرائے گی۔

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9276)



(Release ID: 1757076) Visitor Counter : 164