وزارت دفاع

تعیناتی مشن-آئی این ایس تابر(ٹی اے بی اے آر)

Posted On: 22 SEP 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22ستمبر؍2021:

دوست ممالک کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کی سمت میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز  آئی این ایس-تابرکو 13جون 2021ء سے تین مہینے سے زیادہ وقت تک بین الاقوامی پانی میں تعینات کیا گیا تھا۔ تعیناتی کے دوران اس نے یوروپ اور افریقہ کے 9ملکوں میں تقریباً 20,000بحری میل کا سفر کرتے ہوئے 11 پورٹ کال کئے۔ تمام بندرگاہوں پر مقامی حکام نے جہاز کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کئی مقامی اہم شخصیات نے اس کا دورہ بھی کیا۔

جہاز کے بندرگاہوں کے اس سفر میں میزبان ممالک کے ساتھ متعدد سماجی اور کاروباری نوعیت کی بات چیت ہوئی۔جہاز نے سمندر میں غیر ملکی بحری افواج کے ساتھ 12عدد بحری شراکت داری کی مشق  بھی کی۔اِن میں روائل نیوی کے ساتھ مشق کونکن 21 اور روسی بحریہ کے ساتھ مشق اندر-نیوی 21 جیسے اہم باہمی مشق بھی شامل  تھے۔ اِن مشقوں میں متعدد نوعیت کی فوجی مہم کو شامل کرتے ہوئے وسیع اور کثیر رُخی صلاحیت سازی شامل تھی۔مانا جاتا ہے کہ اِن مشقوں میں   حصہ لینے والی بحری فوجوں کے درمیان بین-کارروائی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر مشترکہ بحری تشویس  اور خطرات کو دور کرنے کےلئے وہ آسانی سے  کام کرسکتی ہیں۔ان میں سے کچھ مشقیں صرف علامتی تھیں۔ جیسے کہ روائل نارویجین بحریہ ، دی الجیرین بحریہ اور دی سوڈانی بحریہ کے ساتھ ہونے والی مشقیں۔

آئی این ایس تابر نے  روس کے سینٹ پیٹرس برگ میں روسی بحریہ کی 325ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی حصہ لیا۔ نیول اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل کرم بیر سنگھ بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔

اس آپریشنل تعیناتی کے کامیابی کے ساتھ پورا ہونے کے بعد آئی این ایس تابر کو اب عدن کی خلیج اور خلیج فارس میں گشت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

کیپٹن مہیش منگی پوری، کی کمان میں آئی این ایس تابر ایک اسٹیلتھ فریگیٹ ہے اور اس میں 300 کریو کا گروپ ہے۔مغربی بیڑے سے وابستہ اس نے پہلے خلیج عدن میں کاؤنٹر –پائریسی آپریشن میں بھی حصہ لیا تھا۔

 

01.jpeg

 

02.jpeg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9274)



(Release ID: 1757060) Visitor Counter : 189