خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

علاقائی آؤٹ ریچ  بیورو، گوہاٹی  کے زیراہتمام  پوشن ابھیان پر  ویبنار   

Posted On: 21 SEP 2021 5:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر   ملک بھر میں  ستمبر  مہینے میں بچوں ، نو عمر ، حاملہ خواتین  اور دودھ پلانے والی ماؤوں کے لئے  غذائیت  کے نتائج کو بہتر بنانے  اور سوئے تغذیہ  کے مسلے کو  حل کرنے کے لئے  ایک مشن موڈ میں پوشن ماہ منایا جا ر ہا ہے ۔ اسی مناسبت سے  منگل کے روز علاقائی آؤٹ ریچ بیورو، گوہاٹی  نے ایک ویبنار کا اہتمام کیا جہاں غذائیت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ویبنار کا موضوع  ‘ پوشن ابھیان – غذائیت  اور خواتین اور بچوں کے درمیان قوت مدافعت تھا۔

P04Z98F (1).jpg

 

گوہاٹی  میں آر او بی کے  ڈپٹی ڈائریکٹر جناب اریجیت  چکر بورتی  نے  اپنے استقبالیہ خطاب میں  اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح پوشن ابیان اگلے تین سالوں میں غذائی قلت کو کم کرنے کے لئے نمایاں  ارادہ  رکھتا  ہے ۔ انہوں نے  غذائیت  کی کمی کی سطح کو کم کرنے لئے مشن کے اہم مقاصد سے  بھی مطلع کیا  ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  ملک میں 2022 تک بچوں کی غذائی حیثیت میں  بھی اضافہ کرنامشن کا مقصد ہے ۔

P03IM80.jpg

 

ایم بی بی ایس ، کلنیکل  اور اسپورٹس نیوٹرینسٹ ڈاکٹر  پوجا  جیسوال نے بتایا کہ  زندگی کے ہر مرحلے میں صحت و تندروستی کے لئے  غذائیت سے بھرپور خوراک  لازمی ہے ۔ انہوں نے  سوئے  تغذیہ  کے انداز حیات کے مسلے کو حل کرنے میں  پروگرامیٹک  نقطہ نظر کے طور پر  پوشن ابھیان  پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے خاص طور سے حاملہ خواتین کے لئے  متوازن خوراک  لینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے زچگی  کے دوران مناسب پروٹین لینے کی ضرورت پر زور دیا اور حمل کے دوران خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے صحت مند غذا  لینے کی ضرورت کے تعلق سے شرکاء  کو مطلع کیا  ۔

 

P05NCVZ.jpg

آسام میں کنسلٹینٹ ، ایس پی ایم یو ، پوشن ابھیان  محترمہ رونیکا  دیوارشی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح پوشن ابھیان نو عمروں ، بچوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤو ں    کے غذائی نتائج کو بہتربنانے کے لئے بھارت کی پرچم بردار  اسکیم بن گئی ہے انہوں نے ریاست میں پوشن ابھیان کے ذریعہ  انجام دی جا رہی مختلف سرگرمیوں  اور  پوشن ماہ کے دوران کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔

P1060CL.jpg

 

محترمہ ڈبلیو پنتھوبی  سنگھا  نے پروگرام کی نظامت کی  اور  پی آئی بی میں ایم سی او محترمہ  اسمیتا  سائیکیا نے اسپیکرزاور وہاں موجود شرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ  ویبنار میں اختتامی کلمات  پیش کیں ۔ ویبنار میں آگن واڈی کارکنان اور  خطّے سے تعلق رکھنے والے اطلا عات  و نشریات   کے عہدیداران  نے شرکت کی ۔

P12EL15.jpg

 

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(

U. No.9255

 



(Release ID: 1756931) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi