صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 21 SEP 2021 9:20AM by PIB Delhi

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 81.85 کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔

فعال معاملات کل معاملات کا1 فیصد سے بھی کم ہے،یعنی0.92 فیصد جو مارچ 2020 سے اب تک کم ترین شرح ہے۔

ہندوستان میں اس وقت  مریضوں مجموعی تعداد 309575 ہے جو 184 دنوں میں سب سے کم ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  26115 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

فی الحال صحتیابی کی شرح 97.75 فیصد ہے۔مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34469مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر 32749574ہوگئی ہے۔

گزشتہ 88دنوں میں  ہفتے وار زیر علاج  مریضوں کی شرح  (2.08) ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

پچھلے 22دنوں میں متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.85) فیصد ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

اب تک کل 55.50 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

 

*************

 

ش ح ۔س ب ۔ ف ر

U-9214



(Release ID: 1756645) Visitor Counter : 135