نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ ٹھاکر نے کئی کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں اور سب سے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کی غرض سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے کھیلوں کے وزیروں کے ساتھ بات چیت کی


بھارت میں کھیلوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے لیے مربوط ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائے گا : جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 20 SEP 2021 6:13PM by PIB Delhi

خاص نکات

  • وزارت نے  ریاستوں اور مرکز  کے زیر انتطام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ ایتھلیٹ کے لیے نقد انعامات کا ایک مشترکہ  پول بنانے کے بارے میں اپنی رائے ارسال کریں جس میں مرکزی اور ریاستی سرکاریں دونوں اپنے فنڈز جمع کریں تاکہ سبھی ریاستوں کے کھلاڑیوں کو تمغے جیتنے کے بعد برابر کے فائدے حاصل ہوں۔
  • کھیلوں کے بنیادی  ڈھانچے سے متعلق اعداد و شمار  ہر ایک ریاست ، ضلعے اور بلاک کے ڈیش بورڈ پر دستیاب رہیں گے۔
  • سبھی ریاستیں کھیلوں کی قومی فیڈریشن ، تعلیمی اداروں مرکزی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقو ں کے ساتھ مل کر مستقبل کی چیمپئن شپ کے لیے ہمارے ایتھلیٹ تیار کریں گی : کھیلوں کے مرکزی وزیر

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  آج پورے بھارت کی متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھیلوں کے وزیروں کے ساتھ ورچوئل طریقے سے  بات چیت کی۔ ٹیکیو میں اولمپک اور پیرالمپک میں بڑی کامیابی کے بعد آج کی میٹنگ مستقبل کے اولمپک ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے ہمارے ایتھلیٹس تیار کرنے کے مقصد سے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے آج کی یہ میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ نیز اس میٹنگ کا مقصد یہ جاننا تھا کہ ریاستیں سب سے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کس طرح تعاون دے رہی ہے۔ اس ورچوئل میٹنگ کے دوران کھیلوں کے محکمے کے سکریٹری جناب روی متل بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XSAA.jpg

تبادلہ خیال کے دوران وزیر موصوف نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا کہ وہ ایتھلیٹ کے لیے نقد انعامات کا ایک مشترکہ پول بنانے کے بارے میں اپنی رائے ارسال کریں ۔ جس میں مرکزی اور ریاستی سرکاریں دونوں فنڈز جمع کر سکیں۔ تاکہ سبھی ریاستوں کے کھلاڑیوں کو تمغے جیتنے کے بعد برابر فائدے حاصل ہوں۔  کھیل کود کا معاملہ ایک ریاست کا معاملہ ہے اور بات چیت کا مجموعی مقصد ان سے یہ زور دے کر کہنا تھا کہ وہ اہل افراد اور پیرا ایتھلیٹس کے لیے دیہی اور شہری علاقوں میں کھیل مقابلوں کا انعقاد کریں نیز سب سے نچلی سطح پر صلاحیتوں کی شناخت میں اہم رول ادا کری۔  اسکول سطح کے کھیلوں کا فروغ اور بھارت کی اسکول کھیلوں کی فیڈریشن کو مدد بھی تبادلہ خیال کا ایک خاص موضوع تھا۔

میٹنگ کے بعد جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ آج کی یہ میٹنگ کافی نتیجہ خیز تھی اور ہم نے سال میں کم سے کم دو بار میٹنگ کرنے سے اتفاق کیا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور یہ معلوم کیا جا سکے کہ ہم کس طرح بہتر بنیادی ڈھانچہ مزید کوچ اور تربیت کار اور فیجیو تھریپسٹ تیار کر سکتے ہیں۔ جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ ہم مختلف زمروں میں علاقائی میٹنگ کا انعقاد کریں گے۔  اس کے علاوہ ہم ایک ڈیش بورڈ بھی تیار کرنے پر غور کریں گے جس پر ہر ریاست، ضلعے اور بلاک کےکھیلوں کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اعداد و شمار دستیاب ہوں گے۔  اس ڈیش بورڈ کے ذریعے سبھی متعلقہ معلومات فراہم کی جائے گی جیسے کتنے کوچ دستیاب ہیں، انڈور اسٹیڈیم میں کس طرح کے کھیل مقابلے منعقد کیے جائیں گے یا آؤٹ ڈور کھیل کوں سے ہو- گے اور یہ سبھی معلومات محض ایک بٹن دبانے پر دستیاب ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EU18.jpg

 

جناب ٹھاکر نے یہ بھی کہا کہ مختلف کھیلوں کے لیے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنے  کا پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ ہم نے ریاستو سے کہا ہے کہ وہ ایتھلیٹ کی زیادہ سے زیادہ ہمت افزائی کے لیے مزید کھیل مقابلوں کا انعقد کریں۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ جیساکہ وزیراعظم نے کوآپریٹیو وفاقیت کے بارے میں کہا ہے سبھی ریاستیں کھیلوں سے متعلق قومی فیڈریشن ، تعلیمی اداروں ، مرکزی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ مستقبل کی چیمپئن شپ کے لیے ایتھلیٹ تیار کیے جا سکیں اور مستقبل میں مزید تمغے جیتنے کے لیے بہتر بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BOON.jpg

 

فی الحال 23  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 24 کے آئی ایس سی ای ہیں جبکہ 360 کے آئی سی ملک کے مختلف ضلعوں میں کھیلو جاچکے ہیں۔

فٹ انڈیا تحریک بھی جس کا آغاز وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2019 میں کھیلوں کے قومی دن کے موقعے پر کیا تھا ایک بساط بدلنے والی تحریک ثابت ہوئی ہے۔ جس کے ذریعے فٹ انڈیا فریڈم رن ، فٹ انڈیا موبائل ایپ، فٹ انڈیا کوئز جیسی مختلف مہم کے ذریعے تندرستی کی عادت پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔

 

---

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

U –9208


(Release ID: 1756633) Visitor Counter : 182