کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت برآمد کنندگان کی مدد اور مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے کی ’’ ہیلپ لائن ‘‘ شروع کرے گی اور اسے ادارہ جاتی شکل دے گی –جناب پیوش گوئل


ہمارا مقصد 'برانڈ انڈیا' کو معیار ، پیداواری صلاحیت ، ہنر اور اختراع کا نمائندہ بنانا ہے –جناب پیوش گوئل

وانجیہ سپتاہ، مستقبل کے مضبوط بھارت کی تعمیر کے لئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے:جناب گوئل

اترپردیش نے صنعتی ترقی اور برآمدات میں قابل تعریف پیش رفت کی ہے : جناب پیوش گوئل

جناب پیوش گوئل نے سیز نوئیڈا میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پورے ملک میں منعقد کئے جانے والے وانجیہ سپتاہ کا افتتاح کیا
اترپردیش میں امن وقانون میں بہتری سے کاروبارکرنا کافی آسان اور محفوظ ہوگیاہے :جناب پیوش گوئل

آئندہ 25 برسوں کے لئے مشترکہ طور سے ایک روڈمیپ تیار کرنے اور عالمی تجارت میں بھارت کو سرکردہ ملک بنانے میں تعاون دینے کی ضرورت ہے : جناب گوئل

75 سال پہلے سبھی نے سوراج پانے کے لئے کام کیا تھا، اب سبھی کو آتم نربھر بننے کے لئے مشن موڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہے : جناب پیوش گوئل

Posted On: 20 SEP 2021 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی :20 ؍ستمبر2021:

جناب پیوش گوئل نے آج تجارت اور صنعت کی وزارت  کے لیے امرت مہوتسو ہفتہ کی ملک گیر تقریب کے آغاز کے موقع پر کہا ،"سرکار برآمد کنندگان کی مدد اور مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے  جاری رہنے  والی " ہیلپ لائن "کو ادارہ  جاتی شکل  دینے  جا رہی ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  سیز نوئیڈا میں "وانجیہ سپتاہ " کے افتتاحی پروگرام  سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہمارا مقصد 'برانڈ انڈیا' کو معیار ، پیداواری صلاحیت ، ہنر  اور اختراع  کا نمائندہ  بنانا ہے۔ خیال رہے کہ کامرس اور صنعت  کی وزارت  'آزادی کا امرت مہوتسو' تقریب  کے حصے کے طور پر  ترقی  پسند بھارت کے  75 سال کا اتسو منانے کے لئے آج سے  ملک بھر میں 7 روز تک  جاری رہنے  والے خصوصی پروگرام کی شروعات کررہی ہے ۔

جناب گوئل نے کہا کہ اترپردیش نے صنعتی ترقی اور برآمدات میں قابل تعریف پیش رفت کی ہے۔ یوپی میں امن و امان کی بہتری کے ساتھ ، کاروبار کرنا بہت آسان اور محفوظ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 25 برسوں کے لیے مشترکہ طور پر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی  اور عالمی تجارت میں بھارت کو سرکردہ ملک بنانے کے لئے تعاون کرنے  کی ضرورت ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ سماجی شعبے میں اصلاحات نے ترقی کو فلاحی بنایا ہے۔ صحت کے پروگراموں کی بڑے پیمانے پر توسیع ، بیت الخلاء کی تعمیر وغیرہ ایک بڑی کامیابی ہے اور ان سبھی نے ترقی کو شمولیاتی  بنایا ہے۔

گھروں میں بجلی اور رسوئی گیس  کی دستیابی نے ملک کے کروڑوں شہریوں کی زندگیوں پر غیر معمولی اثر ڈالا ہے جنہیں پہلے کبھی یہ فوائد نہیں ملے تھے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی کا 'آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کا  نعرہ  ہمارے  مجاہدین آزادی اور تحریک آزادی کے تئیں خراج عقیدت ہے اور یہ ہمارے لئے نئے جوش و خروش اورولولہ کوپھر سے بحال کرنے کا موقع ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ’وانجیہ سپتاہ ‘ ایک   آل انڈیا کیریکٹر کی علامت ہے  اور یہ  جن آندولن اور جن بھاگیداروں کے جذبہ   کی عکاسی کرے گا۔

وزارت تجارت و صنعت نے  وانجیہ سپتاہ  کو  ’’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘‘ کے پانچ ستونوں – یعنی  آزادی کی جدوجہد ، آئیڈیاز @؛  ایکشن   @75 اور عزم @75 کے اردگرد مرکوز کیا ہے۔  اس ہفتے کے دوران منعقد  کی جانے والی  کچھ سرگرمیوں میں شامل ہیں -

 

آتم نربھربھارت کو اجاگر کرتے  اور ایک اقتصادی طاقت کے طور پر بھارت کی کامیابی کو  نمایاں کرتے ہوئے مختلف فریقوں ، ریاستوں اور لوگوں کی حصہ داری کے لئے  شمولیاتی سرگرمیاں

کھیت سے غیرملکی زمین تک ‘ پر مرکوز سیشن  ( چائے باغات کے 10 لاکھ سے زیادہ شرکا)

سبھی 739 اضلاع کو کور کرتے ہوئے ’وانجیہ اُتسو ‘

 

ای پی سی کے ذریعہ ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 35  ایکسپورٹ پرموشن   پروگرام  / نمائش  

250 خصوصی اقتصادی علاقوں  (ایس ای زیڈ) کے ذریعہ صفائی  ستھرائی مہم اور شجرکاری

پانچ  قومی سیمینار / نمائش   اور قومی سطح پر مضمون ناگاری  مقابلوں   وغیرہ کا انعقاد

جناب گوئل نے کہا کہ 75 سال پہلے سب نے سوراجیہ کے حصول کے لیے کام کیا ، اب سبھی کو آتم نربھر بننے کے لیے مشن موڈ میں کام کرنا ہوگا۔ اس مشن کے سہولت کار  کے طور پر مودی سرکار نے جامع ترقی کے لئے کئی اصلاحات  کی ہیں  ۔

مرکزی وزیر تجارت و صنعت ، صارفین  امور اور خوراک شیز عوامی نظام تقسیم  کے وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے  ترقی اور روزگار کے مواقع  کو فروغ دینے کے لئے کارپوریٹ ٹیکسوں میں ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) سے متعلق انتظامات کا لبرلائزیشن، سنگل ونڈو کلیئرنس ، او ڈی پی وغیرہ جیسے کئی اقدامات کئے ہیں۔

جناب گوئل نے کہا کہ کووڈ -19 کے باوجود وزیر اعظم کی فیصلہ کن اور جرات مندانہ قیادت کی وجہ سے ہماری معیشت بحال ہو رہی ہے اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد سب سے زیادہ ہے اور صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 74.39 بلین ڈالر (20-2019) سے 10 فیصد بڑھ کر  81.72 بلین ڈالر ہوگئی ہے اور کسی ایک  سہ ماہی میں اب تک سب سے زیادہ برآمد (22-2021 کی پہلی سہ ماہی ، 95 بلین ڈالر) درج کی گئی  ہے۔

 

************

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9192)

 



(Release ID: 1756632) Visitor Counter : 132