وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بریگیڈیئر ایس وی سرسوتی کو قومی فلورینس نائٹینگل ایوارڈ 2020 سے نوازا

Posted On: 20 SEP 2021 4:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی :20 ؍ستمبر2021:

 

ملٹری نرسنگ سروس کی  ڈپٹی  ڈائرکٹر جنرل بریگیڈیئر ایس وی سرسوتی کو نیشنل فلورینس نائٹینگل  ایوارڈ 2020 سے  نوازا  گیا ہے۔  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ورچوئل تقریب میں نرس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بریگیڈیئر ایس وی سرسوتی کی ملٹری نرسنگ سروس میں بے لوث تعاون کے لئے یہ ایوارڈ دیا  ۔ نیشنل فلورنس نائٹنگیل ایوارڈ  ایسا باوقارقومی ایوارڈ ہے جسے کسی نرس کو ان کی بے لوث خدمت اور غیر معمولی کارکردگی پر دیا جاتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/BrigSVSaraswatiGYAW.jpg

 

 

 

بریگیڈیئر سرسوتی آندھراپردیش کے چتور ضلع کی  رہنے والی ہیں اور انہوں نے 28 دسمبر ، 1983 کو ملٹری نرسنگ سروس میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ انہوں نے ملٹری نرسنگ کے شعبے میں ساڑھے تین دہائی سے زیادہ عرصہ تک خدمت کی ہے اور خصوصی طور پر پیری آپریٹیو (سرجری کے بعد) نرسنگ میں ان کا تعاون رہا ہے۔ ایک مشہور آپریشن تھیئٹر نرس کی شکل میں بریگیڈیئر سرسوتی نے 3000 سے زیادہ  زندگی بچانے اور ایمرجنسی سرجری میں مدد کی ہے اور اپنے کیریر میں بہت سے ریزیڈنٹ ، آپریشن روم نرسنگ  ٹرینی اور معاون عملہ  کو تربیت دی ہے۔ انہوں نے کارڈیک سرجری کے لئے پیسنٹ ٹیچنگ مٹیریل  اور امپروائزڈ ڈریپ کٹ اور زخموں میں ٹانکے لگانے کی پیکنگ تیار کی ہے۔

بریگیڈیئر ایس وی سرسوتی نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورموں پر ملٹری نرسنگ سروسز کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے  فوجیوں کے لیے مختلف آؤٹ رچ سرگرمیوں کا  آپریشن بھی کیا ہے اوربیسک لائف سپورٹ میں ہزار سے زیادہ فوجیوں اور خاندانوں کو تربیت دی ہے۔ بریگیڈیئر نے  کانگو میں مختلف آل انڈیا ملٹری اسپتالوں اور اقوام متحدہ کی پیس کیپنگ فورسز میں اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔ ملٹری نرسنگ سروس میں  ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل کی موجودہ عہدہ  سنبھالنے سے پہلے انہوں نے کلینکل اور انتظامیہ کی تقرریوں کے مختلف سطحوں پر کام کیا ہے ۔

فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے نرسنگ کے پیشے میں ان کی قابل تعریف او راہم  خدمات کے اعزاز میں، انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کمینڈیشن (2005)، یونائیٹیڈ نیشنز میڈل (ایم او این او سی ) (2007) اور چیف آف آرمی اسٹاف کمینڈیشن (2015) سے بھی  نوازا گیا ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

(U: 9193)

 


(Release ID: 1756630) Visitor Counter : 180