وزارت دفاع
وزیردفاع اور ان کے امریکہ ہم منصب کے بیچ ٹیلی فون پر بات چیت
Posted On:
20 SEP 2021 6:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی :20 ؍ستمبر2021:
امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن نے آج شام وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال سمیت
دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باریکی سے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔
وزیر دفاع اور امریکی وزیر دفاع آسٹن نے خطے میں دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے افغانستان سے لوگوں کو نکلانے کے حالیہ آپریشنز میں باہمی تعاون کو سراہا اور پیدا ہوئی صورت حال کے مد نظر باقاعدہ رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 9210)
(Release ID: 1756628)
Visitor Counter : 182