وزارت دفاع

شنگھائی تعاون تنظیم کی چھٹے ایڈیشن ’’پرامن مشن-2021‘‘ کا اورینبرگ ، روس میں آغاز

Posted On: 20 SEP 2021 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20ستمبر 2021/ ایس سی او مشق امن مشن کا چھٹا ایڈیشن 2021 روس کی میزبانی میں آج جنوبی مغربی روس کے  اورنبرگ شروع ہوا۔  اس مشق کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینا  اور فوجی رہنماؤں کےکثیر قومی فوجی دستوں کو  کمانڈ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ ہندستانی فوج اور بھارتی فضائیہ کے 200 مسلح اہلکاروں پر مشتمل  ایک ہندستانی فوجی دستہ اس مشق میں شریک ہے۔

افتتاحی تقریب کاآغاز تمام شریک دستوں کی طرف سے  ایک شاندار پریڈ سے ہوا۔ فوجی دستوں کو روسی مسلح افواج کے کمانڈر سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کرنل  جنرل  الیکزینڈر پاولوچ لاپین نے خطاب کیا۔ مشق پرامن مشن :2021 شہری ماحول میں عملی (آپریشنل) اور ٹیکٹیکل سطح پر مشترکہ طور پر انسداد دہشت گردی کی کاررائیوں پر مبنی ہے۔جس میں ایس سی او کے تمام رکن ممالک کی بری افواج اور فضائیہ کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں یہ فوجی دستے اپنی  مشقوں کو مشترک کریں گے، تربیت لیں گے اور  مشقوں کی ٹیکٹیکل ڈرلس کی مشق  کریں گےجو حتمی توثیق کی مشق میں اختتام پذیر ہوں گے، جہاں تمام فوجوں اور فضائی افواج کے فوجی مشترکہ طور پر کنٹرول اور مصنوعی ماحول میں آپریشنل  مشق یا کارروائی کریں گے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9198

 



(Release ID: 1756535) Visitor Counter : 205