نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کو پرکشش اور قابل عمل کیریئر بنانے پر زور دیا


نائب صدر نے گروگرام میں ٹوکیو پیرا اولپمئنس کی عزت افزائی کی

کہا،پوری قوم کو ہمارے پیرا اولمپک کھلاڑیوں پر ناز ہے

مقامی سطح پر خصوصی طور پر قابل کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات کی تعمیر کا مطالبہ

Posted On: 19 SEP 2021 6:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،19ستمبر 2021/نائب صدر جمہوری ایم ونکیانائیڈو نے آ ج ہندستانی پیرا اولمپئن کھلاڑیوں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ٹوکیو کھیلوں میں  اپنی  شاندار کارکردگی کے ذریعہ  ان تمام پریشان کن اوقات میں پوری قوم کو خوشی اور امید دی ہے۔

آج گروگرام میں ٹوکیو پیرا اولپمئن کے لئے ایک منعقدہ  اعزازی تقریب کے دوران ایک اجتماع سے خطاب کرتے  ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ہندستانی کھلاڑیوں کے اب تک کے   سب سے زیادہ  تمغے جیتنے پر  سراہا ، حالانکہ ٹوکیو پیرا اولمپکس کووڈ -19 وبائی امراض کی وجہ سے  غیرمعمولی حالات میں منعقد کیا گیا تھا۔

یہ تسلیم کرتے ہوئے یہ کامیابیاں آسان نہیں تھیں، انہوں نے کہاکہ  پوری قوم کو  اپنے پیرا اولمپک کھلاڑیوں پر  ناز ہے۔ انہوں نے کہاکہ   ’’آپ نے کئی رکاوٹوں کو  عبور کیا، دقیانوسی تصورات کو مسمار کیا اور  کھیلوں کو نظر انداز کرنے والےسماجی رویوں پر فتح حاصل کی۔‘‘ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ اس طرح کے منفی حالات کے باوجود ان کے کارنامے  ہر ہندستانی کے لئے ایک ترغیب اور تحریک ہیں۔

ملک میں کھیلوںکی ثقافت پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کو پرکشش  اور قابل عمل  کریئر بنانے پر زور دیا۔  انہوں نے اس سلسلہ میں متعدد پالیسی اقدامات کرنے پر ہریانہ حکومت کی تعریف کی۔

مقامی سطح پر خصوصی طور پر قابل کھلاڑیوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات کی  عمومی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ، جناب نائیڈو نےانکے لئے ضروری سہولیات پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی سطح پر خصوصی طور پر قابل کھلاڑیوں کی شناخت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کھیلوں کے بہت سے فوائد کے بارےمیں  گفتگو کرتے ہوئے، نائب صد جمہوریہ نے کہا کہ یہ جسمانی طور پر فٹ رکھتےہیں، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتے ہیں ، اس کے علاوہ صحت مند مقابلےکے ذریعہ بہترین خواہش پیدا کرنے کے لئے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسی  طرز زندگی سے متعلق بیماریوں کی  بڑھتی ہوئی تعداد کا  حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نےکہا کہ  یہ حالات  کسی فرد کے  مدافعتی نظام کو کمزور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس جیسے انفیکشن کے زیادہ شکار  ہوسکتےہیں۔  انہوں نے کہاکہ  صحت مند کھانا  اور کھیل  ہمارے روزمرہ کی  طرز زندگی کا حصہ ہونا چاہئے۔

ریاست میں بڑے پیمانے پر کھلاڑیوں کی حمایت ، مدد اور ان کے فروغ کے لئے ہریانہ حکومت کی ستائش کرتےہوئے نائب صدر نےکہاکہ یہ مثال دیگر ریاستوں کو بھی اس کے لئے متاثر کرے گی۔  انہوں نے نوجوانو ں پر زور دیا وہ اپنی جسمانی تندرستی پر توجہ دیں،  انہوں نےمناسب طریقے سے  پکا ہوا  روایتی کھانے اور فطرت کے مطابق  زندگی گذارنے کی  اہمیت پر زور دیا۔  ہمارے گھروں اور دفاترکے اندر مناسب ویٹی لیشن اور سورج کی روشنی  کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے رہائشی   مقامات کے ڈیزائن  تیار کرنے کے دوران  جمالیات اور آرام پر یکساں توجہ دینے پر  زور دیا۔

اس موقع پر ہریانہ کے وزیراعلی  جناب منوہر لال ، ہریانہ کے وزیر کھیل  جناب سندیپ سنگھ، پرنسپل سکریٹری، ہریانہ ،  جناب اے کے سنگھ، ڈائریکٹر اسپورٹس ، جناب پنکج نین،  ریاست کے اولمپئن  اور پیرا اولپمئن اس موقع پر موجود تھے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-9169


(Release ID: 1756316) Visitor Counter : 184