زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت باجرے کی پیداوار میں قائدانہ پوزیشن حاصل کرے گا


مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں باجرے سے تغذیہ کی کمی دور ہوگی

Posted On: 17 SEP 2021 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 ستمبر ،2021  / زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ حکومت سب کے لیے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سب کے لیے غذائیت کو یقینی بنانے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ دو روزہ نیوٹری -سیریل ملٹی - اسٹیک ہولڈرز جو ایک بڑا اجلاس ہے حیدرآباد میں آج حیدرآباد انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر (ایچ آئی سی سی) میں افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بھارت کی پہل کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ میں سال 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا۔ یہ بات یاد کرتے ہوئے  کہ قدیم دور میں باجرے کا استعمال ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر ہوتا تھا۔ مرکزی وزیر نے موجودہ نسل سے زور دے کر کہا کہ وہ باجرے جیسے غذائیت سے بھرپور اناج کی اہمیت کو سمجھے اور اپنی روزانہ خوراک کا حصہ بنائے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے حیدرآباد میں دو روزہ نیوٹری سیریل ملٹی اسٹیک ہولڈرز میگا کنوینشن سوئم کا افتتاح کرتے ہوئے ۔

جناب نریندر سنگھ تومر نے وضاحت کی  کہ مرکزی حکومت نے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے مالیت کے زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کے تحت مختلف پیکیجوں کا اعلان کیا ہے تاکہ زرعی شعبے میں خلا کو پر کیا جاسکے۔ تلہن اور آئل پام کھیتی کے لیے شروع کیا گیا خصوصی مشن جس سے تلنگانہ میں کسانوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا کیونکہ یہاں  زمین ان فصلوں کی بوائی کے لیے سازگار ہے۔

 

اس سے  پہلے جناب نریندر سنگھ تومر اور دیگر شخصیتوں نے اس جگہ پر مختلف اسٹارٹ اپ اور باجرے کی ڈبہ بندی کے کارخانوں کا دورہ کیا۔  وزیر موصوف نے آئی سی اے آر – آئی آئی ایم آر کی طرف سے کی گئی مختلف اشاعتوں کا اجرا کا۔

بعد میں ان میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نے شجر کاری اور بیجوں کی تقسیم کے پروگاموں میں شرکت کی۔ اس کے بعد کسانوں اور حیاتیاتی تنوع  سے متعلق گروپوں کےساتھ بات چیت کی۔

یہ دو روزہ کنوینشن ، حیدرآباد کے آئی سی اے آر اور باجرے سے متعلق تحقیق کے بھارتی ادارے ، اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت سے متعلق تنظیم ایف اے او اور حکومت ہند کی زراعت کی مرکزی وزارت کی طرف سے منعقد کیا جارہا ہے۔  اس کنوینشن کا مقصد باجرا 2023 کے بین الاقوامی سال کی تقریبات منانے کے لیے منصوبہ بندی کا خاکہ تیار کرنا ہے۔  جیساکہ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے۔ راجستھان ، مدھیہ پردیش، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ ، آسام ، کرناٹک، تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو جیسی بہت سی ریاستوں کے مندوبین نے کنوینشن میں شرکت کی۔

   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –9725


(Release ID: 1755961) Visitor Counter : 233


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu