بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

کوچین پورٹ ٹرسٹ میں سووچھتا پکھواڑہ

Posted On: 17 SEP 2021 12:38PM by PIB Delhi

کوچین پورٹ ٹرسٹ میں تمام محکموں میں صفائی ستھرائی سے متعلق عہد کرکے سووچھتا پکھواڑہ 2021  کا آغاز کیا گیا۔ بندرگاہ کے علاقوں میں شرم دان صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیاں بھی  شروع کردی گئی ہیں۔ پکھواڑہ کے دوران جو سرگرمیاں تجویز کی گئی ہیں ان میں بندرگاہ کے علاقے کے اندر کام کاج کی جگہوں، دفتروں،  صنعت وحرفت اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018SWC.jpg

اس مدت کے دوران سبھی محکموں کے سربراہان مختلف پروگراموں کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ دویانگ یعنی معذور افراد کو دفا تر تک رسائی فراہم کرنا، مختصر فلموں کے مقابلے اور کیندریہ ودیالیہ پورٹ ٹرسٹ کے طلباء کے لئے پوسٹر تیار کرنے سے متعلق مقابلے اور  بیداری پیدا کرنے سے متعلق  بہت سے  دیگر  پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تمام سرگرمیاں کووڈ  - 19  عالمی وبا پر قابو پانے سے متعلق حکومت کے ذریعے جاری حفاظتی ہدایتوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے انجام دی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AV35.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ع م-  ق ر)

U-9103



(Release ID: 1755719) Visitor Counter : 158