بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

پارادیپ پورٹ ٹرسٹ میں سوچھتا پکھواڑا 2021 کا اہتمام

Posted On: 16 SEP 2021 4:11PM by PIB Delhi

پارادیپ پورٹ ٹرسٹ - پی پی ٹی نے آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے ساتھ ساتھ آج سے ”سوچھتا پکھواڑا“ منانا شروع کیا ہے۔ اس کا افتتاح پی پی ٹی کے وائس چیئرمین جناب اے کے بوس کے ذریعہ انتظامی عمارت کے سامنے پورٹیکو میں کیا گیا جس میں محکمے کے سربراہوں اور محکمے کے نائب سربراہوں سے صفائی کا عہد لیا گیا۔ کووڈ-19 کے رہنما خطوط کے پیش نظر، مختلف دفتری سربراہان اور ملازمین نے سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے دفتر کے احاطے میں صفائی کا عہد کیا۔ اس موقع پر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے آر اینڈ بی ڈویژن نے انتظامی عمارت کے آس پاس صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔

 

IMG_256

 

پارادیپ پورٹ ٹرسٹ نے پہلے ہی سوچھتا پکھواڑا کے حصے کے طور پر پی پی ٹی کے سبھی محکموں اور ڈویژنوں کے ملازمین اور معاونین کے بیچ صفائی آگاہی ہورڈنگ، صفائی رتھ، پمپ ہاؤس کی صفائی، اور بستی میں اہم جگہوں پر ڈجیٹل ڈسپلے کے ذریعہ صفائی آگاہی مہم پر ایک تفصیلی کاروائی منصوبہ تیار کیا ہے۔

 

IMG_256

 

کووڈ بحران اور انلاک کی ہدایات کی وجہ سے پکھواڑا میں ہونے والے مختلف پروگراموں کے انعقاد کے دوران محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 9083



(Release ID: 1755632) Visitor Counter : 134