صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ منڈاویا نے صفدر جنگ اسپتال میں بہت سی مختلف النوع صحت سہولتوں کا افتتاح
انہوں نے اسپتال کی برادری کو تلقین کی کہ وہ اسے پورے ملک کے لئے ایک ماڈل اسپتال بنائیں
ہمیں وزیراعظم کے نئے بھارت کے لئے حفظان صحت کے نظام کی مجموعی کایا پلٹ کرنے سے متعلق ویژن کی سمت میں کام کرنا چاہئے
Posted On:
16 SEP 2021 2:23PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویا نے آج یہاں صفدر جنگ اسپتال میں مریضوں پر مرکوز بہت سی طبی سہولیات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسپتال کے نئے بلاک میں زیادتی کے شکار بچوں کی دیکھ بھال کے ایک مرکز اور زیادتی کے شکار بزرگ افراد کی دیکھ بھال سے متعلق ایک مرکز، ایک میٹرک ٹن کی صلاحیت والے پی ایم کیئرس پریشر سونگ ایبزارپشن آکسیجن پلانٹ اور ایک نئے عارضی اسپتال کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایک کتابچہ ‘‘کوالٹی کی بات’’ کا اجراء کیا اور اسپتال کو اس کے داخلے کی سطح کا این اے بی ایچ تصدیق شدہ سرٹیفکٹ بھی پیش کیا ۔
اسپتال کو مبارک باد دیتے ہوئے جناب منڈاویا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ڈاکٹروں کی لگن اور ان کا عزم، حفظان صحت کے اہم ستون ہیں اور یہ سینٹرل گورنمنٹ ہوسپٹل کی بنیاد تشکیل دیتے ہیں:
‘‘اسپتال اور ڈاکٹرس ایک ہی سکے کے دو رخ ہوتے ہیں۔ کوئی بھی ایک دوسرے کے بغیر کام کاج نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹرس اپنی لگن اور اپنے کام پر توجہ دینے کی وجہ سے اس بات سے شاید پوری طرح آگاہ نہ ہوں، لیکن سماج میں ان کا زبردست احترام کیا جاتا ہے۔ کورونا سے ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ان کے عزم کی بدولت ، اس احترام میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ایک اسپتال کو اس طرز عمل میں ایک فطری توسیع کرنے والا بننا چاہئے’’۔
اس اسپتال کا بغیر اعلان شدہ ان کے چند روز قبل کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کی دقتیں دور کرنے میں بہتری کی گنجائش کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نظام میں اصلاح سے متعلق ایک وسیع پوائنٹ سے منسلک کیا تاکہ وزیراعظم جنا ب نریندر مودی کے نئے بھارت کے ویژن کو پورا کیا جاسکے۔
اسپتال کی برادری کو اسے پورے ملک کے لئے ایک ماڈل اسپتال بنانے کی تلقین کرتے ہوئے، انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ انفرادی نقطہ نظر سے توجہ ہٹائیں اور پورے اسپتال کے کام کاج کا ایک ٹیم کے طور پر جائزہ لیں، تاکہ اسپتال کے کام کاج کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلایا جاسکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کی بدولت اسپتال کی شبیہ کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔
نوجوان ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے، وزیر موصوف نے اس سے قبل گجرات کے وزیراعلی کی حیثیت سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ کام کرنے کی مثالیں پیش کیں۔ ان کے کرم یوگی کے اصول کی بدولت سرکاری اسکولوں اور طبی مراکز کے عملے کے کارکنان سمیت سرکاری عہدیداروں کو ترغیب حاصل ہوئی ہے کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور نظام کو بہتر بنائیں۔ برتاؤ میں تبدیلی کے عمل کو ادارہ جاتی بنانے سے نظام میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔
مرکزی وزیر صحت نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بات چیت بھی کی۔
اس موقع پر مرکزی صحت سکریٹری جناب راجیش بھوشن، ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر (ڈاکٹر) سنیل کمار، اور صفدر جنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس وی آریہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م- ق ر)
U-9070
(Release ID: 1755436)
Visitor Counter : 194