کابینہ
کابینہ نے ٹیلی کام سیکٹر میں بڑی اصلاحات کی منظوری دی
ٹیلی کام سیکٹر کی یہ اصلاحات روزگار، ترقی، مسابقت اور صارفین کے مفادات کی حوصلہ افزائی کریں گی
ٹیلی کام کمپنیوں کی لکویڈیٹی ضروریات حل کی گئیں
Posted On:
15 SEP 2021 4:24PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ٹیلی کام سیکٹر میں کئی ساختی اور عملی اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ یہ اصلاحات روزگار بچانے اور نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع فراہم کریں گی۔ یہ اصلاحات صحت مند مسابقت کو فروغ دیں گی جو صارفین کے مفادات کا تحفظ کریں گی۔ اس سے ٹیلی کام کمپنیوں کو سرمایہ کی لکویڈیٹی بڑھانے اور تعمیل کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اصلاحات ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی کریں گی۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ٹیلی کام سیکٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس دوران ڈیٹا کی کھپت، آن لائن تعلیم کے پھیلاؤ، سوشل میڈیا کے ذریعے بات چیت میں اضافہ اور ورچوئل ملاقاتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سب کے پس منظر میں، یہ اصلاحی اقدامات براڈ بینڈ اور ٹیلی کام رابطے کے پھیلاؤ اور دخول کو مزید حوصلہ افزائی کریں گے۔ کابینہ کا یہ فیصلہ وزیر اعظم کے مضبوط ٹیلی کام سیکٹر کے وژن کو تقویت دیتا ہے۔ یہ پیکیج مسابقت میں اضافہ کرے گا اور صارفین کو مزید انتخاب فراہم کرے گا، پسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے میں مدد کرے گا اور غیر منسلک لوگوں کو جوڑنے کے لیے عالمی براڈ بینڈ رسائی کو یقینی بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس پیکج سے 4G کے پھیلاؤ، سرمائے کی لکویڈیٹی کا انفیوژن اور 5G نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی حوصلہ افزائی کی بھی توقع کی جاتی ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی لکویڈیٹی ضروریات کے لیے نو ساختی اصلاحات، پانچ عملی اصلاحات اور امدادی اقدامات ذیل میں دیے گئے ہیں:
ساختی اصلاحات
- ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کی معقولیت: غیر ٹیلی کام آمدنی کو ممکنہ بنیاد پر اے جی آر کی تعریف سے خارج کر دیا جائے گا۔
- بینک گارنٹی (بی جی) کو معقول بنایا گیا: بینک گارنٹی کی ضروریات (80 فیصد) کو لائسنس فیس اور دیگر اسی طرح کی فیس کے بدلے بہت کم کر دیا گیا ہے۔ ملک میں مختلف لائسنس یافتہ سروس علاقوں میں اب متعدد بینک گارنٹیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے ایک بینک گارنٹی کافی ہوگی۔
- شرح سود کو منطقی بنایا گیا/ جرمانہ ہٹا دیا گیا: یکم اکتوبر 2021 سے، لائسنس فیس/ سپیکٹرم استعمال فیس (ایسی و سی) کی تاخیر سے ادائیگی پر سود کی شرح ایس بی آئی ایم سی ایل آر+4 فیصد کے بجائے ایم سی ایل آر+2 فیصد ہوگی۔ ماہانہ کی بجائے سالانہ مرکب سود ہوگا ۔ جرمانہ اور جرمانہ پر سود کو ہٹا دیا جائے گا۔
- اب سے ہونے والی نیلامی میں قسط کی ادائیگی کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بینک گارنٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ٹیلی کام انڈسٹری پختہ ہو چکی ہے اور ماضی کی طرح بینک گارنٹی کی ضرورت نہیں رہی۔
- سپیکٹرم کی مدت: مستقبل کی نیلامی میں سپیکٹرم کی مدت 20 سے 30 سال تک بڑھا دی گئی ہے
- مستقبل کی نیلامی میں موصول سپیکٹرم کے لیے 10 سال کے بعد سپیکٹرم کو سونپنے کی اجازت دی جائے گی۔
- مستقبل کی نیلامی میں موصول ہونے والے سپیکٹرم کے لیے کوئی سپیکٹرم استعمال چارج (ایس یو سی) نہیں ہوگا۔
- سپیکٹرم کے اشتراک کی حوصلہ افزائی کی گئی - سپیکٹرم کے اشتراک کے لیے 0.5 فیصد کی اضافی ایس یو سی ہٹا دی گئی ہے۔
- سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے، ٹیلی کام سیکٹر میں خودکار روٹ کے تحت 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔
عملی اصلاحات
- نیلامی کیلنڈر متعین - سپیکٹرم نیلامی عام طور پر ہر مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کی جائے گی۔
- کاروبار میں آسانی کو فروغ دیا گیا - وائرلیس آلات کی درآمد کے لیے 1953 کے کسٹم نوٹیفکیشن کے تحت لائسنس کی سخت ضرورت کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسے سیلف ڈکلریشن سے تبدیل کیا جائے گا۔
- کے وائی سی تصحیح: سیلف کے وائی سی (ایپ پر مبنی) کی اجازت دی گئی ہے۔ ای کے وائی سی کی شرح صرف 1 روپے کر دی گئی ہے۔ پری پیڈ سے پوسٹ پیڈ اور پوسٹ پیڈ سے پری پیڈ میں منتقلی کے لیے کسی تازہ کے وائی سی کی ضرورت نہیں ہے۔
- نئے کسٹمر بنائے جانے کے وقت بھرے گئے فارم کو ڈیٹا کے ڈجیٹل اسٹوریج سے تبدیل کیا جائے گا۔ اس سے ٹیلی کام کمپنیوں کے مختلف گوداموں میں پڑے تقریباً 300-400 کروڑ کاغذی فارموں کی ضرورت نہیں رہے گی۔
- ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب کے لیے منظوری کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔ ڈی او ٹی پورٹل اب خود اعلامیہ کی بنیاد پر درخواستیں قبول کرے گا۔ دیگر ایجنسیوں کے پورٹل (جیسے سول ایوی ایشن) ڈی او ٹی کے پورٹل سے منسلک ہوں گے۔
ٹیلی کام کمپنیوں کی سرمایہ لکویڈیٹی کی ضروریات کے لیے امدادی اقدامات
- کابینہ نے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے درج ذیل کی منظوری دی:
- اے جی آر کے فیصلے سے پیدا ہونے والے واجبات کی سالانہ ادائیگی میں چار سال تک کی مہلت/ نرمی، تاہم، رقوم کی خالص موجودہ قیمت کی حفاظت کرتے ہوئے واجبات کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔
- پچھلی نیلامی میں خریدے گئے سپیکٹرم کی ادائیگی پر چار سال تک کی مہلت/ نرمی (سوائے 2021 نیلامی کے)۔ واجب الادا ادائیگی کی خالص موجودہ قیمت کو متعلقہ نیلامی میں متعین کردہ سود کی شرح سے محفوظ کیا جائے گا۔
- ٹیلی کام کمپنیوں کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ ادائیگی میں مذکورہ نرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سود کی رقم ایکویٹی کے ذریعے ادا کی جائے۔
- مہلت/ نرمی کی مدت کے اختتام پر مذکورہ ادائیگی کے حوالے سے ادا کی جانے والی رقم کو حکومت کے اختیار پر ایکویٹی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وزارت خزانہ کی طرف سے ہدایات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مذکورہ بالا باتیں تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے قابل اطلاق ہوں گی اور سرمائے اور کیش فلو کی لکویڈیٹی کو کم کرکے راحت فراہم کریں گی۔ اس سے مختلف بینکوں کو ٹیلی کام سیکٹر میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 9038
(Release ID: 1755336)
Visitor Counter : 307
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam