صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

بھارت میں ایک دن ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کا اہم مرحلہ ؛ نرسنگ عملے کی تندہی اور انتھک کوششوں کے سبب ممکن ہوا:صدر کووند


صدر کووند نے نرسنگ عملے کو نیشنل فلورینس نائٹ اینگل ایوارڈ دیئے

Posted On: 16 SEP 2021 9:44AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15 ستمبر 2021، صدر جمہوریہ  رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک دن میں  ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کا اہم مرحلہ نرسنگ عملے کی تندہی اور انتھک کوششوں کے سبب ہی  طے ہوپایا ہے۔ وہ آج (15 ستمبر 2021) ایک ورچوئل تقریب میں  نرسنگ عملے کو نیشنل فلورینس نائٹ اینگل ایوارڈز دینے کے موقع پر  اظہار خیال کررہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ نرسنگ کے ذریعہ مسلسل  دی گئی مدد تھی، جس نے ہماری کووڈ۔ 19 کی وبا سے لڑنے میں مدد کی۔ان کی مسلسل کوششوں کے سبب ہی ہم نے  اپنی  آزادی کے ایک بڑے حصے کی ٹیکہ کاری کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بھارت میں  ایک دن میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کا  اہم مرحلہ  ان کی تندہی اور انتھک کوششوں کے سبب ہی  طے ہوپایا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہماری کئی نسلوں نے  کووڈ ۔ 19 کی وبا کے خلاف جنگ میں اپنی جان گنوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ  پانے والوں میں سے ایک نے کووڈ۔ 19 مریضوں کا علاج کرتے ہوئے اپنی جان گنوادی۔ انہوں نے کہا کہ اس قربانی کے لئے  ملک ہمیشہ  ان کا احسان مند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ  خدمات اور قربانیوں کا  تجزیہ  کسی بھی مالی فائدے کے نقطہ نظر سے نہیں کیا جاسکتا،  پھر بھی حکومت نے وبا کے دوران  نرسوں کے تعاون کا اعتراف کیا ہے اور صحت خدمات فراہم کرنے والے  سبھی افراد کو  50 لاکھ روپے کا  ایک جامع  ذاتی حادثہ بیمہ  کوریج  دینے کے مقصد سے  ’’پردھان منتری غریب کلیان پیکج (پی ایم جی کے پی): کووڈ۔ 19 کے لڑنے والے صحت عملے کے لئے بیمہ اسکیم‘‘ شروع کی ہے۔ نرسوں  کا بین الاقوامی دن 2021 کے موضوع  ’نرس: اے وائز ٹو لیڈ- اے وژن فار فیوچر ہیلتھ  کیئر‘ کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں  صحت خدمات  کے نظام تقسیم میں  نرسوں کے مرکزی رول کو اجاگر کرتا ہے۔ نرسنگ دراصل متعدد صحت چیلنجوں کا حل نکالنے اور  افراد ، برادریوں اور سماج کی صحت ضرورتوں کی تکمیل میں اہم رول  ادا کرتی ہے۔ نرس اور دائی  اکثر لوگوں اور نظام صحت کے درمیان  رابطہ کا  پہلا نقطہ  ہوتی ہیں۔ نرس اور دائی  نہ صرف صحت سے متعلق  پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کی تکمیل میں تعاون دیتی ہیں بلکہ تعلیم ، صنفی حساسیت اور  ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی تعاون دیتی ہیں۔ وہ صحت خدمات  کی ادائیگی  میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں اور  ہماری صحت خدمات  کی ادائیگی  کے لئے اہم ہیں۔

 صدر  جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں  نرسنگ عملہ  اختراعاتی   اور چیلنجنگ رول کے لئے خود کو تیار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جو لوگ نرسنگ میں لگے ہیں وہ  خصوصی ہنرمندی اور صلاحیت  کو فروغ دے سکتے ہیں۔ حکومت نے  دائیوں کا  نیا کیڈر بنانے کے لئے  ’مڈ وائفری سروس انی شی ایٹیو‘ شروع کیا ہے۔ انہیں نرس پریکٹیشنر  مڈ وائف (این پی ایم) کہا جائے گا جو مطلوبہ صلاحیت سے  لیس ہوں  گے۔ اس قدام سے سماج کے  سب سے نچلے پائیدان پر کھڑی خاتون تک صحت خدمات پہنچ سکیں گی۔

صدر نے کہا کہ آج کے ایوارڈ یافتگان نے لوگوں کی خدمت کے لئے قابل  تقلید مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے کئی بار  بنیادی  ٹرانسپورٹ سہولتوں کی  عدم موجودگی میں بھی  لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔ کچھ لوگوں نے  فرض  کے مطالبے  سے بھی آگے بڑھ کر  سماجی فلاح و بہبود کے لئے خدمات فراہم کی ہیں جیسے  بچوں کی شادی کے خلاف  لوگوں کو  تیار کرنا،  قدرتی آفات کے دوران مدد فراہم کرنا اور قبائلی برادری کی مدد کرنا۔ انہوں نے انعام پانے والے سبھی نرسنگ عملے کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ  متاثرہ لوگوں کے علاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس عظیم پیشے کے وقار میں اضافہ کریں گے۔

ہندی میں صدر جمہوریہ کی تقریرملاحظہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م۔ن ا۔

U-9048                         



(Release ID: 1755308) Visitor Counter : 178