اسٹیل کی وزارت

نیشنل منرل ڈویلپمنٹ لمیٹڈ نے راج بھاشا کیرتھی پرُسکار جیتا، راج بھاشا کے شعبے میں یہ  سب سے بڑا اعزاز ہے

Posted On: 15 SEP 2021 11:51AM by PIB Delhi

راج بھاشا کے شعبے میں سب سے بڑا اور معزز ایوارڈ یعنی ''راج بھاشا کیرتھی پرسکار'' کل نئی دہلی میں راج بھاشا دیوس سماروہ کے دوران وزارت اسٹیل کے تحت نیشنل منرل ڈویلپمنٹ لمیٹڈ(این ایم ڈی سی) کو پیش کیا گیا۔ یہ ایوارڈ وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نشیت پرمانک اور جناب اجے کمار مشرا نے پیش کیا۔ یہ ایوارڈ این ایم ڈی سی کی جانب سے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر(کارپوریٹ افیئرز) جناب شان موگوناتھن نے حاصل کیا۔ این ایم ڈی سی نے سنہ 2019-20 کے لیے "سی" ریجن میں واقع انڈر ٹیکنگز کے زمرے میں تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر سلیش شکلا ، اسسٹنٹ منیجر(راجبھاشا)، این ایم ڈی سی ڈونی ملائی آئرن اوُرپروجیکٹ کو ان کے شائع شدہ مضمون کے لیے"راج بھاشا گورو پرسکار"سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BX4T.jpg

این ایم ڈی سی گزشتہ تین برسوں سے یہ اعزاز جیت رہی ہے ، جو ہندی کو بطور سرکاری زبان نافذ کرنے کے لیے اپنی لگن اور عزم مسمم  کو ظاہر کرتی ہے۔ این ایم ڈی سی نے قومی سطح پر سالانہ سرکاری زبان کے سیمینار منعقد کرنے ، راج بھاشا ہاؤس جرنل "کھنجِ بھارتی" کو ہر ایک سال کے وقفے سے شائع کرنے ، حیدرآباد اور سکندرآباد میں پی ایس یو کے ملازمین کے لیے ہندی ورکشاپس اور مختلف مقابلوں کا انعقاد ، سہ ماہی بنیادوں پر ہندی زبان میں ورک شاپس کے انعقاداور ماہانہ بنیادوں پر ہندی مقابلے اور اس کے بڑے پروجکٹس ، اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ماہانہ ترغیبی اسکیموں کے ذریعے راج بھاشا میں اپنا معمول کا سرکاری کام کریں۔انہوں نے ان کوششوں  کے ذریعے راج بھاشا ہندی کے ترقی پسندانہ سوچ کے لیے اپنے بھرپور عزائم کا مظاہرہ کیا ہے جس سے راج بھاشا''ہندی'' کو فروغ مل رہا ہے۔

**************

 

 

ش ح -  س ک

U. NO. 9016



(Release ID: 1755012) Visitor Counter : 170