قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے جھارکھنڈ ضلع کے کھونٹی میں پوشن ماہ کی سرگرمیوں کا آغاز کیا


اس موقع پر "صحیح پوشن دیش روشن" کا پیغام دیا گیا

پوشن ماہ کے دوران لوگوں کی شراکت داری والی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے گی

Posted On: 08 SEP 2021 2:32PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • قبائلی امور کے وزیرجناب ارجن منڈا نے پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا کی مستفیدخواتین سے ملاقات کی اور حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے فوائد پر روشنی ڈالی۔
  • چوتھا پوشن ماہ پچھلے پوشن مہم کی کڑی کے طور پر جو 2018 میں شروع ہوا تھا، ستمبر کے مہینے میں منایا جا رہا ہے۔
  • قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے مرکز ، ریاست اور مقامی سطح پر کئی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
  • قبائلی اکثریتی علاقوں کے اندرون میں پوشن ماہ کی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔
  • بہار کے نوادہ ضلع کے کواکول بلاک کے قبائلی اکثریتی علاقے جھیلرا گاؤں میں نیوٹریشن کونسلنگ کیمپ اور نیوٹریشن سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
  • جھارکھنڈ کے منڈا اور آگرہ منڈا قبائلی اکثریتی علاقوں میں پوشن ماہ کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا  نے اس ہفتے جھارکھنڈ کے کھونٹی ضلع میں ایک پروگرام کے انعقاد کے ساتھ قبائلی امور کی وزارت کی پوشن ماہ سرگرمیوں کا آغاز کیا ، جس میں "صحیح پوشن دیش روشن" کے پیغام کے ساتھ ایک عہد بھی شامل ہے۔

1.jpg

 

2.jpg

 

3.jpg

 

پوشن ماہ میں قبائلی خواتین کی صحت ایک اہم پہلو ہے اور قبائلی خواتین کی غذائیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ، قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا کے مستفیدین سے ملاقات کی اور حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے غذائیت کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

 

4.jpg

 

5.jpg

 

بہار کے نوادہ ضلع کے کواکول بلاک کے ایک قبائلی اکثریتی علاقے جھیلرا گاؤں میں اس ہفتہ غذائیت سے متعلق مشاورتی کیمپ اور غذائیت سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام پنچایت ممبران نے شرکت کی۔ سنتھال قبائلی اکثریتی علاقے میں واقع اس گاؤں میں منعقدہ اس کیمپ میں تقریبا200  افراد نے شرکت کی۔

 

6.jpg

 

7.jpg

 

8.jpg

 

 

9.jpg

 

ممبران نے بچوں کا پہلے سے وزن کیا تھا اور غذائیت کی کمی سے دوچار بچوں کی ماؤں کے لیے خصوصی کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی حاملہ خواتین کی درخواستیں پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا کے تحت اور کنیا اتھان یوجنا کے تحت بھی درخواستیں دی گئیں۔

 

10.jpg

 

 

11.jpg

کیمپ میں علاقائی سطح پر دستیاب غذائیت سے بھر پور اناج بھی دکھائے گئے۔

حاملہ خواتین کے لئے غذائیت سے بھر پور کٹس اور سینیٹائزیشن کٹس تقسیم کی گئیں۔  علاقائی سطح پر دستیاب 5 قسم کے اناجوں کے معیار کے بارے میں ماؤں کوجانکاری دی گئی ۔

جھارکھنڈ کے منڈا اور اگرا منڈا قبائلی اکثریتی علاقوں میں بھی پوشن ماہ کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی لوگوں میں پھل ، سبزیاں ، اناج تقسیم کیے گئے اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کا پیغام دیا گیا۔

 

12.jpg

 

 

13.jpg

 

14.jpg

 

چوتھا پوشن ماہ، پچھلے پوشن ابھیان کی ایک کڑی ہے، پوشن ا بھیان 2018 میں شرو ع ہوا تھا جو مرکزی وزارت  کے طور پر خواتین اوربچوں کی ترقی کی وزارت کے ساتھ ستمبر کے مہینہ میں منایا  جارہا ہے۔

خون کی کمی سےنمٹنے میں غذائیت کی اہمیت کی بات کی جائے تو بچوں میں غذائیت کی دیرینہ  کمی جس سے درج فہرست قبائل میں انہیں زندگی جینے، نشوونما سیکھنے کے عمل، اسکول میں کارکردگی میں  پریشانیاں پیش آتی ہیں، قبائلی امور کی وزات نے مرکز، ریاست اورمقامی سطح پر بہت  سے پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت، اس کی تنظیمیں اور مختلف فریقین پوشن ماہ کے دوران  مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دیں گے۔

  1. ٹرائیفیڈ کے ذریعہ ایم ایف پی کی تنظیم کے ساتھ ساتھ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ٹرائیفیڈ غذائیت سے بھر پور قبائلی کھانے سے متعلق ایک بیداری مہم  چلائے گی جس کے تحت  قبائلیوں کو غذائیت سے بھر پور کھانے  کے بارے میں ان کی حوصلہ افزائی کرے گی، جس کے تحت جواں سال لڑکیوں کے تغذیہ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
  2. ای ایم آر ایس اسکولوں میں کچن گارڈن اور نیوٹری گارڈن کو فروغ دیا جائے گا۔
  3. (1)فولک ایسڈ اور فولاد کے لازمی انتظام (2)  ہاسٹلوں میں باجرے، راگی، ڈرم اسٹک وغیرہ جیسی روز مرہ کی کھانے کی چیزوں میں زیادہ تغذیہ کی شمولیت (3) سوچھ، سوستھ، سروتر کے حصہ کے طور پر اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کاجائزہ(4) اشرم اسکولوں میں مختلف مقابلوں کاانعقاد۔

اسی طرح سب سے نچلی سطح پر پہنچنے کے لئے سرگرمیاں بھی ریاستی سطح پر لوگوں کو شریک کرتے ہوئےانجام دی جائیں گی۔

  1. اہم قبائلی ا ٓبادی کے ساتھ گرام پنچایتوں میں پوشن ابھیان سے متعلق پی آر آئی اداروں کے ذریعہ بیداری
  2. علاقائی ٹرائیفیڈ  یونٹوں کے ذریعہ پوشن میلہ، جس میں  قبائلی کھانوں اور  باجرے اور اس جیسے دوسرے اناجوں پر توجہ دی جائے گی۔
  3. ای ایم آر ایس اورآشرم اسکولوں ، طلباء قبائلیوں کی بہبود کے محکمہ کے ریاستی و ضلع حکام اورفیلڈ کی  سطح پر کام کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے پوشن ریلی.
  4. ایم ایف پی  میٹنگوں کا انعقاد کرتی ہے جو ٹرائفیڈ ریاستی یونٹوں کی طرف سے منعقد کی جاتی ہیں۔
  5. ریاست کے سبھی متعلقہ سرکاری دفتروں،  ای ایم آر ایس اورآشرم اسکولوں ، گرام سبھا، پنچایت کے ذریعہ منعقدہ سرگرمیوں کے بارے میں پوشن ماہ اور قبائلی بہبود کے ریاستی محکمہ کی طرف سے  د اخل کی گئی ایک جامع رپورٹ  کاجائزہ لینے کے لئے پنچایت میٹنگیں۔
  6. روایتی قبائلی کھانوں  کی غذائیت اورانہیں فروغ دینے سے متعلق تحقیق اور ان کو دستاویزی شکل میں لانے کے لئے ٹی ا ٓر آئی  کو ذمہ داری سونپنا
  7. گرام سبھا سطح پر پربھات پھیری۔ ٹرائیفیڈ کی ریاستی شاخوں کی طرف سے قبائلی ہاٹ بازار سرگرمیاں۔ غذائیت کے سلسلے میں میٹنگیں منعقد کرنے کے لئے ٹرائیفیڈ کی ریاستی  شاخیں۔سبھی ای ایم آر ایس اورآشرم اسکولوں میں نوعمر لڑکیوں کے لئے بیداری مہم۔ٹی آر  آئی، قبائلی آبادی میں طلباء پر خاص توجہ دیتے ہوئے غذائیت اور صحت سے متعلق بیداری مہم چلائے گی۔

قبائلی امور کی وزارت نے  بچوں کی غذائیت پر توجہ دیتے ہوئے قبائلی ا ٓبادی میں  ایک لوویہ اسکولوں کو غذائیت کے بارے میں معلومات کا  مرکز بنانے اور قبائلیوں کی طرف سے چلائی جانے و الی غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ خواتین کو جانکاری دے کر پوشن ابھیان سرگرمیوں میں تیزی لانے کی تجویز رکھی ہے۔

 

*************

 

ش ح۔اب ۔ف ر

U-9007


(Release ID: 1755002) Visitor Counter : 236