صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں کووڈ-19 ویکسین  کی مجموعی طورپر 75.89 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں


سردست صحتیابی کی شرح 97.62  فیصد ہے

پچھلے 24 گھنٹوںمیں 27176 نئے معاملے در ج  کئے گئے

ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (351087) ہے ،   جوکُل معاملوں کا  1.05 فیصد ہے

ہفتہ وار جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح(2.00)فیصد ہے ، جو گزشتہ 82 دنوں میں  3فیصد سے  بھی کم ہے

Posted On: 15 SEP 2021 9:25AM by PIB Delhi

نئی دہلی 15 ستمبر2021: گزشتہ 24 گھنٹوں میں  6115690 کووڈ ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ملک میں  مجموعی طور پر کووڈ -19 کے 75.89  کروڑ سے زیادہ یعنی  (758912277)  ٹیکے لگائے جاچکے ہیں اور یہ ٹیکے آج صبح سات بجے تک  لگائے گئے ہیں۔عبوری رپورٹ کے مطابق  7668216سیشن  کے دوران  یہ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

آج صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر جو ٹیکے  لگائے گئے ، ان کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:

 

 

حفظان صحت کے کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,03,65,064

دوسرا ٹیکہ

86,27,893

 

پیش پیش رہنے والے صحت  کارکنان

پہلا ٹیکہ

1,83,39,480

دوسرا ٹیکہ

1,41,57,234

 

18 سے 44سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

30,62,20,932

دوسرا ٹیکہ

4,70,46,927

 

45 سے 59سال تک کی عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

14,55,58,893

دوسرا ٹیکہ

6,43,69,047

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلا ٹیکہ

9,41,72,886

دوسرا ٹیکہ

5,00,53,921

میزان

75,89,12,277

 

 

مرکزی حکومت  پورے ملک میں کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے تئیں عہدبستہ ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں  38012 مریضوں کی صحتیابی میں اضافہ ہوا اس طرح عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے صحتیاب ہونےو الے مریضوں کی کُل تعداد  32522171 ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں  بھارت میں  صحتیابی کی شرح  97.62 فیصدتک پہنچ گئی ہے۔

 

 مرکز ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ٹھوس اور مشترکہ کوششوں کی وجہ سے یومیہ  نئے کیسوں  میں 50,000 سے بھی کم کا رجحان  جاری ہے ، جو کہ لگاتار 80ویں دن  سے جاری ہے۔

 گزشتہ  24  گھنٹوںمیں27176 نئے کیس درج کئے گئے۔

 

سردست  زیر علاج مریضوں کی تعداد  351087  ہے  جبکہ سردست ملک کے کُل متاثرہ معاملوں میں سے

  زیرعلاج مریضوں  کی تعداد 1.05 فیصد  ہے ۔

 

          ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  لگاتار اضافہ کیا جارہا ہے ۔ پچھلے  24  گھنٹوں میں  1610829  نمونوں کے جانچ  کی گئی ۔ بھارت میں  ابھی تک 54.60  کروڑ  یعنی (546055796)   نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

          ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ  82دنوں میں  جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح  2.00 فیصد ہفتہ وار پر ہے ، جو 3 فیصد سے بھی کم ہے ۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح  1.69 فیصد ہے۔ گزشتہ  16دن سے متاثرہ افراد کی شرح  3 فیصد سے بھی  کم ہے اور لگاتار 99دن سے  یہ شرح  5فیصد سے کم ہے ۔

 

*************

 

ش ح۔س ک ۔ف ر

U-9001



(Release ID: 1754967) Visitor Counter : 140