امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پدم ایوارڈز-2022 کے لئے نامزدگیوں کی کل آخری تاریخ

Posted On: 14 SEP 2021 5:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 14 ستمبر2021: پدم ایوارڈز (پدم وبھوشن، پدم بھوشن اورپدم شری) کے لئے آن لائن نامزدگیوں/سفارشات کا سلسلہ جاری ہے اور پدم ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کی 15 ستمبر 2021 آخری تاریخ ہے۔ ان ایوارڈ کا اعلان یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر کیا جائے گا۔ پدم ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں/سفارشات صرف پدم ایوارڈ پورٹل https://padmaawards.gov.in پر وصول کی جائے گی۔

حکومت پدم ایوارڈز کو عوامی پدم میں تبدیل کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔ تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان باصلاحیت لوگوں کی نشاندہی کریں اور خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل اور معذور افراد میں سے ان لوگوں کے بارے میں بتائیں جن کی بہترین صلاحیت اور حصولیابیوں کو واقعی تسلیم کرنے کی ضرورت ہے اور جومعاشرے کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، ایسے لوگوں کی نامزدگی/سفارش کی جائے۔

نامزدگیوں/سفارشات میں درج بالا پدم پورٹل پردستیاب خاکے میں خصوصی تفصیلات درج ہونی چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے شخص کی خدمات یا صلاحیتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آٹھ سو الفاظ میں تعریفی بیانیہ بھی شامل ہوناچاہئے۔

اس بارے میں مزید تفصیلات وزارت داخلہ کی ویب سائٹwww.mha.gov.in پر ’’ایوارڈ اینڈ میڈل‘‘کی سرخی کے تحت دستیاب ہیں۔ ایوارڈ کے ضابطوں کو ویب سائٹ کے لنک https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspxپر دیکھا جاسکتا ہے۔

کسی بھی مدد یا پوچھ گچھ کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کریں۔

011-23092421, +91 9971376539, +91 9968276366, +91 9711662129, +91 7827785786.

****

U.No: 8991

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1754940) Visitor Counter : 202