اسٹیل کی وزارت

فولاد کے مرکزی وزیر نے اسٹیل سی پی ایس ای کے سرمایہ جاتی اخراجات (سی اے پی ای ایکس) کا جائزہ لیا

Posted On: 14 SEP 2021 3:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:14؍ستمبر2021:

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چند پرساد سنگھ نے آج  اسٹیل سی پی ایس ای کے ذریعہ سرمایہ جاتی اخراجات (سی اے پی ای ایکس) کی  پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ ریاستی وزیر جناب فگن سنگھ کلستے، اسٹیل سی پی ایس ایز یعنی اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹیڈ ( ایس اے آئی ایل)، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ (این ایم ڈی سی )، راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ ( آر آئی این ایل)، کدریمکھ آئرن اور کمپنی لمیٹیڈ (کے آئی او سی ایل) اور میگنیز اور (انڈیا)لمیٹڈ (ایم او آئی ایل) کے چیئرمین اور  منیجننگ ڈائرکٹر  اور اسٹیل کے سکرٹیٹری جناب پردیپ کمار ترپاٹھی اور وزارت اسٹیل کے دیگر سینئر افسران نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

زیرعمل منصوبوں کا تفصیلی جائزہ کے دوران، فولاد کے مرکزی وزیر نے وبا کے بعد کی مدت میں اعلیٰ شرح اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے اسٹیل کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے سرمایہ جاتی  اخراجات کی  اہمیت پر زور دیا۔ اسٹیل سی پی ایس ای کو اپنے سی اے پی ای ایکس  کی رفتار بڑھانے اور پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنے کی غرض سے  طریق عمل  کو کارگزاربنانے کے لئے ہدایات بھی دی گئی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SUB_8315W6SM.JPG

 

************

 

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 8986)

 



(Release ID: 1754882) Visitor Counter : 134