بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر نے قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں میں بجلی کے شعبے سی پی ایس ایز کے ذریعہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے ایک عملی منصوبہ عمل پر میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 08 SEP 2021 5:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی08 ؍ستمبر-2021 : بجلی اور نئی قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  جناب آر کے سنگھ کی  صدارت میں کل  ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ تمام تر ہائیڈرو مرکزی شعبے کی سرمایہ کاری  دائرہ کار کی صنعتوں  این ٹی پی سی لمٹیڈ ،ایم این آر ای اور ایس ای سی آئی کے نمائندگان اس میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دوران  درج ذیل  فیصلے  لئے گئے۔

  •  سرمایہ کاری منطوریاں اور مسابقتی صلاحیت
  • سال کے شروعات میں توانائی کی وزارت کے تحت  مرکزی دائرہ کار کے تحت آنے والی سرکاری صنعتوں کو ان کی مستحکم  بیلنس شیٹ کی بنیاد پر پہلے سے طے کی گئی صلاحیت کے لئے اصولی طور پر منظوری دی جائے گی۔
  • سی پی ایس یوز کے متعلق منی رتن کے سرمایہ کاری کی منظوری کے اختیارات میں اضافے کے لئے اور اسے نظر ثانی کے ذریعہ بڑھانے کے لئے اس معاملے کو سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کے محکمے رو برو پیش کیاجائے گا۔
  •  آر ای سیکٹر کے لئے ہرڈل  ریٹ  اب آئی آر آر کو  10 فیصد سے گھٹاکر 8 فیصد کرنے کی  تجویز کو خزانے کی وزارت کے  سامنے رکھاجائے گا۔
  •  پالیسی اور ریگولیٹری معاملات
  • آر ای پروجیکٹوں کی نئی یا غیرمنسلک  زیادہ محصول والے پن بجلی پروجیکٹوں کے ساتھ  مربوط کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے تاکہ صارفین کے لئے پن بجلی کے محصول کو کم کیاجاسکے۔
  • نرمی دیئے جانے کی اسکیم کے تحت  قابل تجدید توانائی کے مضمرات کے لئے ترسیلی محصول کو معاف کرنے کی  تجویز پر غوروخوض کیاجائے گا۔
  • نرمی فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت تیار کی گئی آر ای بجلی کے معاملے سے علیحدہ سے( پی پی اے)  کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
  • بجلی کے قانون 2003 کی دفعہ 63 کے تحت تیار کئے گئے الگ رہنما خطوط بنڈلنگ اسکیم آر ای پلانٹ کو خود کی زمین یا نئی جگہ پر قائم کرنے کے لئے علیحدہ سے رہنما خطوط تیار کئے جائیں گے۔
  • دخل اندازیاں ایم این آر ای سے متعلق معاملات
  • ایم این آر ای/ ٹی بی سی بی عمل میں شریک ہونے کی غرض سے شمسی بجلی پارک ترقیات / انفرادی پرموٹروں کو اجازت دینے کے پہلو کاجائزہ ملے گا۔
  • ریاست کے ساتھ  اٹھائے جانے والے امور
  • ایم این آر ای ایک  ایسا میکانزم وضع کرے گا جس کے ذریعہ اس امر کو یقینی بنایاجاسکے گا کہ بولی لگانے کا کلی عمل صاف وشفاف بنا رہے اور ریاستی حکومت کے ذریعہ پی پی اے کے معاملے میں بھی یہی کیاجائے اس کا مقصد یہ ہے کہ اعلی شمسی پارک کے محصولات کو واجبی شرحوں پر لایاجاسکے گا۔

****************

 

(ش ح۔ش  ر ۔ رض)

U NO. 8980



(Release ID: 1754769) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil