وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عبوری پٹے والے مسافر ویرینٹ ڈورنیئر(پی وی ڈی) طیارے کو سونپنے کی تقریب

Posted On: 14 SEP 2021 12:40PM by PIB Delhi

قومی ساحلی محافظ دستے کے میری ٹائن ایئر اسکوائیڈن کی جانب سے، موریشس میں 13 ستمبر 2021 کو ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا، تاکہ مسافر ویرینٹ ڈونیئر (پی وی ڈی) طیارے کو سونپا جاسکے۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ بھارتی بحریہ کی جانب سے موریشس کی پولیس کو پٹے پر فراہم کیا گیا ہے۔ زمینی نقل وحمل اور ہلکی ریل ، خارجی امور ، علاقائی اتحاد اور داخلی تجارت کے وزیر، محترم عالم غنو، بھارت کی ہائی کمشنر محترمہ نندنی کے سنگلا، پولیس کمشنر اور دیگر معززین بھی اس تقریب کے موقع پر موجود تھے۔

موریشس میں بھارت کی ہائی کمشنرنے موریشس اور بھارت کے مابین موجودہ بحری تعاون اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا اور کہا کہ یہ تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا رہا ہے۔ موصوفہ نے نمایاں طور پر ایم ایس این 4059 کے بارے میں کہا کہ اسے بھارتی بحریہ کی جانب سے ایم پی ایف کو پٹے پر فراہم کیا گیاہے، تاکہ رواں افزوں ایرو آپریشنوں کے وزن کو سنبھالا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ برس ایچ اے ایل ایک نیا اور جدید ترین پی وی ڈی طیارہ موریشس کو سونپے گا اور اس سودے کو موریشس کی حکومت کے تحت لائن آف کریڈٹ کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔ تقریب سے زمینی  نقل و حمل اور ہلکی ریل، خارجہ امور ، علاقائی اتحاد اور بین الاقوامی تجارت کے وزیر محترم عالم غنو نے خطاب کیا اور بھارت کی جانب سے دیے جانے والے لگاتار تعاون پر زور دیتے ہوئے اپنے ایک طیارے کو بھارتی بحریہ کے ذریعے موریشس کو فراہم کرنے کے لیے شکریہ کا اظہار کیا۔ یہ طیارہ قومی ساحلی محافظ دستہ استعمال کرے گا۔ بعد ازاں یہ عبوری پٹے پر حاصل کیا گیا پی وی ڈی طیارہ بھارت کی ہائی کمشنر محترمہ نندنی کے شنگلا نے زمینی نقل وحمل اور ہلکی ریل، غیرملکی امور، علاقائی اتحاد اور بین الاقوامی تجارت کے وزیر عالی جناب عالم غنو کو سرکاری طور پر سونپا۔

********** ***

( ش ح ۔ م ن ۔  ت ع (

U.No:  8978


(Release ID: 1754738) Visitor Counter : 221