وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت- افریقہ دفاعی بات چیت ہر دفاعی نمائش کے ساتھ منعقد کی جائے گی

Posted On: 13 SEP 2021 3:51PM by PIB Delhi

اہم نکات :

  • بات چیت سے افریقہ ملکوں اور بھارت کےدرمیان موجودہ شراکت داریوں کو قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
  • آپسی رابطوں کے لئے نئے شعبوں کا پتہ لگانا
  • منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹیڈیز اینڈ اینالیسیز نالج پارٹنر بنے گا
  • وزیردفاع  دفاعی نمائش 2022 کے ساتھ ساتھ منعقد آئندہ بھارت-افریقہ دفاعی بات چیت میں افریقی ملکوں کے وزرائے دفاع کی میزبانی کریں گے

بھارت اور افریقہ کے  درمیان گہرے اور تاریخی رشتے ہیں۔ بھارت- افریقہ دفاعی رشتوں کی بنیاد ’ساگر‘ – خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی، اور ’وسودھیوکُٹمبکم ‘ – دی ورلڈ از ون فیملی جیسے دو رہنمااصولوں پر مبنی ہے۔

وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے ذریعہ 06 فروری 2020 کو دفاعی نمائش کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں پہلی بار بھارت-افریقہ   وزرائے دفاع کانکلیو (آئی اے ڈی ایم سی) منعقد کیا گیا تھا۔ بھارت-افریقہ  فورم سمٹ IVکے سلسلے  میں وزراتی سطح  کے پین افریقہ پروگراموں کی سیریز میں یہ پہلا تھا۔ کانکلیو کے نتائج  دستاویز کی شکل میں آئی اے ڈی ایم سی 2020 کے اختتام کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ، ’ لکھنؤ اعلامیہ‘ کو نافذ کیا گیا تھا۔

اعلامیہ کو آگے بڑھانے اور فریقوں کے صلاح و مشورے سے، بھارت ہر دو سال میں ایک بار  یکے بعد دیگرے منعقد ہونے والی  دفاعی نمائش کےد وران بھارت-افریقہ دفاعی بات چیت کو ادارہ جاتی بنانے کی تجویز کرتا ہے۔ بھارت-افریقہ دفاعی ڈائیلاگ  کو ادارہ جاتی شکل دینے سے افریقی ملکوں اور بھارت کے درمیان موجودہ شراکت داری کی تعمیر میں مدد ملے گی اور صلاحیت سازی، تربیت، سائبر سیکورٹی، بحری سلامتی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جیسے شعبوں سمیت  باہمی روابط کے لئے نئے شعبوں کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔

یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹیڈیز اینڈ اینالیسیز  بھارت  -افریقہ دفاعی ڈائیلاگ کا نالج پارٹنر  ہوگا اور بھارت اور افریقہ کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ضروری مدد فراہم کرنے میں مدد گار ہو گا۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ڈیفنس ایکسپو سے الگ اگلے بھارت-افریقہ دفاعی ڈائیلاگ میں افریقی  ملکوں کے وزرائے دفاع کی میزبانی کریں گے جو کہ  مارچ 2022 میں گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونی ہے۔  ’بھارت-افریقہ: دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط کرنے اور تال میل کے لئے حکمت عملی اپنانا ‘ اس  بار  بھارت-افریقہ دفاعی ڈائیلاگ کا وسیع  تر مرکزی خیال ہوگا۔

 

************

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 8953)

 


(Release ID: 1754609) Visitor Counter : 256