سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سستی اور ماحول دوست نمک کے پانی کے غرارے کی آر ٹی- پی سی آر تکنیک کی معلومات ایم ایس ایم ای وزارت کو منتقل کی گئی


 شہریوں کے لئے کووڈ-19 جانچ کےنمک کے پانی  کے غرارے کی آر ٹی – پی سی آر کا طریقہ  بالخصوص  دیہی اور قبائلی علاقوں میں  تیزی سے نافذ کیاجانا چاہئے:مرکزی وزیر نتن گڈ کری

نمک کے پانی کے آر ٹی- پی سی آر اختراع  کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لئے سبھی مجاز پارٹیوں کو لائسنس دیئے جاسکتے ہیں: سی ایس آئی آر- این ای ای آر آئی

Posted On: 12 SEP 2021 11:59AM by PIB Delhi

کووڈ-19 کے خلاف بھارت کی لڑائی  میں ایک اہم قدم آگے بڑھاتے ہوئے سائنٹفک اور صنعتی تحقیق کی  کونسل  سی ایس آئی آر کے تحت ناگپور میں قائم نیشنل تحقیق سے متعلق ماحولیات کے قومی انجنیئرنگ ادارے(این ای ای آر آئی) نے کووڈ-19 نمونوں کی جانچ میں کام آنے والی ملک میں تیار کی گئی نمک کے پانی کے غرارے کرنے کی آر ٹی پی سی آر تکنک کی جانکاری منتقل کی ہے۔ نمک کے پانی کے غرارے کرنے کی آرٹی پی سی آر تکنیک آسان، تیز، سستی ، مریض کے لئے ساز گار اور آرام دہ ہے۔یہ تکنیک فوری نتیجے بھی دستیاب کراتی ہے  کیونکہ اس کے  لئے کم از کم بنیادی ڈھانچہ درکار ہوتا ہے۔

سی ایس آئی آر- این ای ای آر آئی نے کہا ہے کہ ادارے کے ذریعے تیار کی گئی اختراع کو سماج کی خدمت کے لئے قوم کے نام وقف کیا گیا ہے۔اس معلومات کو غیر مشروط شرائط کی بنیاد پر چھوٹی بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم اسی) کی مرکزی وزارت کو منتقل کیا گیا ہے۔یہ اختراع پرائیوٹ ، سرکاری اور مختلف دیہی ترقیات کی اسکیموں اور محکموں سمیت سبھی اہل پارٹیوں کو کاروباری بنانے  اور لائسنس حاصل کرنے کا اہل بنائے گی۔

لائسنس حاصل کرنے والوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آسانی سے لائق استعمال جامع کٹس کی شکل میں  تجارتی پیداوار کے لئے مینوفیکچرنگ کی سہولتیں قائم کریں گے۔وباء کی موجودہ صورت حال اور کووڈ-19 کی  ممکنہ تیسری لہر کی تناظر میں سی ایس آئی آر- این ای ای آر آئی نے ملک بھر میں اس کے وسیع تر پھیلاؤ کے لئے لائسنس رکھنے والوں کو معلومات منتقل کرنے کے عمل کو تیز کردیا ہے۔

مرکزی وزیر نتن گڈ کری کی موجودگی میں  کل 11 ستمبر 2021 کو معیاری عملی طریقہ کار اور نمک کے پانی کے  غرارے کرنے کی آر ٹی پی سی  آر تکنیک کو باضابطہ طور پر منتقل کیا گیا۔

 

اس موقع پر سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈ کری نے کہا کہ نمک کے پانی سے غرارے کرنے کی آر ٹی پی سی  آرطریقے کو دیہی اور قبائلی علاقوں جیسے  محروم خطوں  سمیت پورے ملک میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے  تیزی سے عوام دوست نتائج حاصل ہوں گے  نیز وباء کے خلاف ہماری لڑائی کو مزید مستحکم کیاجاسکے گا۔ ایم ایس ایم ای یونٹ نے سی ایس آئی آر- این ای ای آئی آر کے ذریعہ تیار کی گئی نمک کے پانی کے غرارے کرنے کی آر ٹی – پی سی آر تکنیک کو کاروباری بنانے کے لئے سی ایس آئی آر- این ای ای آر آئی سے رابطہ  قائم کیا تھا۔

نمک کے پانی سے غرارے کرنے کی آر ٹی – پی سی آر تکنیک کے خاص اختراع کار این ای ای آئی آر کے سائنسداں ڈاکٹر کرشنا خیرنر اور ناگپور سی ایس آئی آر- این ای ای آئی آر  ماحولیاتی وائر لوجیو کے تحقیق سے متعلق اسکالروں کی ایک ٹیم ہے۔

ایم ایس ایم ای یونٹ کو معلومات منتقل کرنے کے دوران سی ایس آئی آر- این ای ای آئی آر(سیلائن گارگل آر ٹی- پی سی آر کے اختراع کار) ڈاکٹر کرشنا خیر نر، سی ایس آئی آر- این ای ای آر آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر  سری وری چندر شیکھر،  سی ایس آئی آر- این ای ای آر آئی کے   تکنیک کی منتقلی  کے چیرمین  ڈاکٹر اتل  ویدیہ، ایم ایس ایم ای یونٹ کے ڈائریکٹر جناب راجیش ڈاگا اور ایم ایس ایم ای یونٹ کے ڈائریکٹر جناب کملیش ڈاگا بھی موجود تھے۔

اسے بھی پڑھیں!

 بہ شکریہ :اختراعی مریض دوست سیلائن گارگل آرٹی- پی سی آر جانچ طریقہ،  این ای ای آئی ناگپور ۔

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔ رض)

U NO. 8930



(Release ID: 1754502) Visitor Counter : 248