خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فوڈ پروسیسنگ صنعت کے  وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے ذریعہ ضلع مورینا ، مدھیہ پردیش میں  واقع میسرس سہارا فروزن فوڈز کا آغاز


’آزادی کا امرت مہوتسو‘ میں فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت کے ذریعہ فوڈ پروسیسنگ ہفتہ کا انعقاد

مہاراشٹر میں سیلف ہیلپ گروپوں کے  1498 ارکان کے لئے 5.41 کروڑ روپے  سیڈ کیپٹل کے طور پر کمیونٹی پر مبنی تنظیموں کو منتقل کئے گئے

فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت اور صنعتی محکمہ ، چنڈی گڑھ ، پنجاب کے ذریعہ ’ایک ضلع-ایک پروڈکٹ‘ پر بیکری اور کنفیکشنری میں تجارت کے موقع پر مبنی ویبنار کا انعقاد

’آتم نربھر انٹرپرینور کی کہانی‘ سیریز میں پی ایم ایف ایم ای اسکیم  کے مستفدین ’موہت کشور کھیدیکر‘کی کامیابی کی کہانی کو وزارت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نشر کیا گیا

Posted On: 12 SEP 2021 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12ستمبر 2021/  ملک کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر  حکومت ہند کے ذریعہ منائے جارہے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کی ایک  کڑی کے طور پر فوڈ پروسیسنگ صنعت کی وزارت کے ذریعہ 6 ستمبر 2021 سے 12ستمبر 2021 تک فوڈ پروسیسنگ  ہفتہ منایا جارہا ہے، جس کے تحت  وزارت کے ذریعہ متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

فوڈ پروسیسنگ ہفتے کے آخری دن فوڈ پروسسینگ صنعت کے وزیرمملکت  جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے مدھیہ پردیش کے  مورینہ  ضلع میں واقع میسر سہارا فروزن فوڈز  پروجیکٹ  کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر وزیر مملکت نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے  پروجیکٹ کے  پرموٹر کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ  اس پروجیکٹ کے ذریعہ مقامی سطح پر   پروسیسنگ سے سبھی کو  فائدہ ملے گا۔  اورساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وزارت کے ذریعہ  مقامی کسانوں اور مقامی فصلوں کو ہمیشہ  ترجیج دی جاتی ہے۔

میسرز سہارا فروزن  فوڈ پروجیکٹ کی کل لاگت  21.09 کروڑ روپے ہے اور وزارت کے ذریعہ 10.00 کروڑ روپے  تعاون کے طور پر دئے گئے ہیں۔

اس پروجیکٹ میں پھلوں اور سبزیوں   کے لئے آئی کیو ایف پری –پروسیسنگ لائن –چار گھنٹے، ڈیپ فریزر/فروزن اسٹور –چار ہزار میٹرک ٹن، جدید ترین  رینکنگ سسٹم (اسٹیکنگ) چار ہزار میٹرک ٹن ، ہائی ریچ میٹرئل رینکنگ-2 یونٹ ، پیکنگ مشین  ، ڈاٹر ٹریٹ پلانٹ، واٹر اسٹوریج پلانٹ  اس پروگرام مزید اعلی انتہائی جدید  شکل مہیا کرتے ہیں۔  اس پروسیسنگ اکائی کے ذریعہ فروزن سبزیاں،  مٹر ، گوبھی وغیرہ کو خصوصی طور سے تیار کیا جاتا ہے۔

اس پروجیکٹ کے ذریعہ 700 لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ طور سے روزگار ملے گا۔ ساتھ ہی اس پروجیکٹ کے ذریعہ اس علاقے  کے ایک ہزار کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔  ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے  موقع پر حکومت ہند کے ذریعہ  منائے جارہے آزادکا امرت مہوتسو کی  ایک کڑی کے طور پر فوڈ پروسینسگ صنعت کی وزارت کے ذریعہ  6 ستمبر 2021 سے 12 ستمبر 2021 تک فوڑ پروسیسنگ  ہفتہ منایا جارہاہے۔ اس کے تحت  وزارت کے ذریعہ  متعدد پروگراموں کا  انعقاد کیا جارہا ہے۔

 وزارت  کے ذریعہ  اسی سلسلہ میں  فوڈ پروسیسنگصنعت  کے شعبے میں  صنعت کاروں کو بااختیار بنانے کے لئے پی ایم ایف کے اے مہاراشٹر  میں سیلف ہی گروپوں کے   1498 کے اراکین کے لئے 5.41 کروڑ روپے سیڈ کیپٹل کے طور پر  کمیونٹی تنظیمیوں کو آج منتقل کئے گئے۔ اس کے علاوہ ’آتم نربھر صنعت کی کہانی ‘سیریز میں پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے  مستفدین اور مدھر بیکری کے انٹرپرینور  ’’موہت کشور کھیدکر‘ کی کامییابی کو وزارت کے سوشل میڈیا پروگروموں پر نشر کیا گیا۔  ساتھ ہی  فوڈ پروسینسگ صنعت کی وزارت  اور صنعت محکمہ چنڈی گڑھ، پنجاب  کے ذریعہ  ایک ضلع –ایک پروڈکٹ پر  بیکری اور کنفیکشنری کے تجارت کے موقع پر  مبنی انعقاد کیا گیا ۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-8925

 

 


(Release ID: 1754401) Visitor Counter : 276


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil