وزارت سیاحت
شمال مشرقی ریاستوں کے سیاحت وثقافت کے وزراء کی دو روزہ کانفرنس 13 اور 14 ستمبر کو گوہاٹی میں ہوگی
جناب جی کشن ریڈی اور جناب ہیمنت بسوا شرما افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے
Posted On:
11 SEP 2021 5:34PM by PIB Delhi
اہم باتیں
- سیاحت کے فروغ اور شمال مشرقی خطے میں کنکٹوٹی سے متعلق معاملات کانفرنس میں زیر بحث آئیں گے
- چودہ ستمبر کو تکنیکی اجلاس میں سیاحت کی وزارت کی اسکیموں ’سودیش درشن‘ اور پرشاد کے تحت شمال مشرق کے لئے مختص کئے گئے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا شرما 13 ستمبر 2021 کو گوہاٹی میں ہونے والی شمال مشرقی خطے کے سیاحت وثقافت کے وزراء کی دو روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وزارت سیاحت، حکومت ہند تیرہ اور چودہ ستمبر کو سیاحت ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر کی سربراہی میں اس دوروزہ کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے ۔ کانفرنس میں سیاحت کے فروغ اور شمال مشرقی خطے میں کنکٹوٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس دو روزہ کانفرنس میں مختلف مرکزی وزارتیں اس خطے کی ریاستی سرکاریں اور صنعتی نمائندے شامل ہوں گے۔ شرکاء کو اس خطے کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹوں سے روشناس کرایا جائے گا۔
شمال مشرقی خطے کی ریاستیں قدرتی رعنائی سے مالا مال ہیں اور سیاحوں کے لئے متنوع دلچسپی کا مرکز ہیں نیز یہاں کی ہر ریاست اپنی منفرد روایتی شناخت رکھتی ہے۔ شمال مشرقی خطے میں سیاحت کا فروغ سیاحت کی وزارت کے اہم توجہ کے حامل شعبوں میں سے ایک ہے۔ وزارت سیاحت اس خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، تشہیر اور ہنر مندی کے فروغ پر لگاتار کام کررہی ہے تاکہ خطے میں سیاحت کو فروغ حاصل ہو۔
تیرہ ستمبر کو مکمل اجلاس کے دوران سیاحت کی وزارت شرکاء کو شمال مشرق میں سیاحت کےبنیادی ڈھانچے کی تشکیل، اور ہنر مندی کے فروغ کے لئے مختلف پروجیکٹوں کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ ثقافت کی وزارت سیاحت کے فروغ کے لئے مقامی فن اور ثقافت کی حوصلہ افزائی پر بھی ایک خاکہ پیش کرے گی۔ مرکزی حکومت کی دیگر وزارتیں مثلا سول ایوی ایشن، ریلوے، سڑکوں کا ٹرانسپورٹ اور ہائی وے اور برقی مواصلات کی وزارت بھی اپنے ان اقدامات پر خاکہ پیش کریں گی جو انھوں نے اس خطے میں بنیادی کی توسیع اور کنکٹوٹی کے لئے کئے ہیں۔
سیاحت کی وزارت بنیادی ڈھانچے کے فروغ کی اپنی اسکیموں ’سودیش درشن‘ اور ’پرشاد‘کے تحت (جو مذہبی مقامات کی یاترا اور روحانی ورثے کے فروغ کا قومی مشن ہے) ریاستوں کو مختلف سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ سیاحت کی وزارت نے شمال مشرقی خطے میں 1300 کروڑ روپےکی لاگت والے سولہ پروجیکٹ سودیش درشن اسکیم کے تحت ایکوسرکٹ، روحانی اور قبائلی وغیرہ شامل ہیں۔
پرشاد اسکیم کے تحت شناخت شدہ مذہبی مقامات اور وراثت کے مقامات کو مربوط ڈھنگ سے ترقی دینے کا کام کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت شمال مشرق میں 193.61 کروڑ روپے کی لاگت والے چھ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں کماکھیا مندر کی ترقی اور گوہاٹی میں مذہبی مقام کے فروغ کے کام شامل ہیں جن پر 29.99 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔
چودہ ستمبر کو تکنیکی اجلاس میں سودیش درشن اور پرشاد کے تحت منظورپروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
شمال مشرقی خطے میں سیاحت کو تیزی سے فروغ دینے کی خاطر سیاحت کی وزارت نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، وزارت سیاحت کی سربراہی میں اور شمال مشرق میں سرگرم فریقوں کے ساتھ ایک کمیٹی قائم کی ہے جن میں نئے مقامات کی نشاندہی ، ان کے ارد گرد کے علاقوں کو ترقی دینے ، بیداری پھیلانے کے لئے پروگرام منعقد کرنے کی جگہوں کی نشاندہی اور مقامی فریقوں کو ضروری ہنر مندی دستیاب کرانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
****
U.No:8920
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1754364)
Visitor Counter : 157