وزارات ثقافت

جناب وجے گوئل نے گاندھی سمرتی اور درشن سمتی کے نائب چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 11 SEP 2021 2:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 ستمبر 2021:سابق مرکزی وزیر جناب وجے گوئل نے کل بابائے قوم مہاتما گاندھی کی شہادت کے مقام گاندھی سمرتی، نئی دہلی میں ایک تقریب میں گاندھی سمرتی اور درشن سمتی کے نائب چیئرمین کی ذمہ داری سنبھالی۔

گاندھی سمرتی میں اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب وجے گوئل نے کہا ’’مجھے GSDS کا نائب چیئرمین بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھ پر بھروسہ مندی اور ذمہ داری کا اظہار کیا ہے‘‘۔ انھوں نے کہا کہ ہم مہاتما گاندھی کی زندگی، ان کی تعلیمات اور فلاسفی کو آگے بڑھانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نے مہاتما گاندھی کے پیغام کو ملک کے کونے کونے اور ہر گھر تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے کلیدی پروجیکٹوں مثلا سوچھتا، ڈیجیٹل انڈیا، بیت الخلاء کی تعمیر کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ ایک ترقی پسند ہندوستان کے لئے تعمیری کام کے گاندھی جی کے ویژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس سے قبل GSDS شری دیپانکر شری گیان، نے خیر مقدم کے اپنے خطے میں سمتی کا تعارف پیش کیا اور کئی قومی اور بین الاقوامی پروگراموں کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی زندگی کے پیغام پھیلانے سے متعلق سمتی کی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔

****

 

U.No:8900

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1754243) Visitor Counter : 124