کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشنز (ڈی ایم ایف) انکم ٹیکس سے مستثنیٰ؛ جناب پرہلاد جوشی نے 165 ڈی ایم ایف کو مستثنیٰ قرار دینے پر معزز وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا؛ وزارت مالیات کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 11 SEP 2021 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی 11 ستمبر 2021: کان کنی، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 165 ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹوں (ڈی ایم ایف) کو انکم ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دینے پر معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مائنز اینڈ منرلز (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) (ایم ایم ڈی آر) ایکٹ مجریہ 2015 میں ترمیم کے ذریعے حکومت ہند نے کان کنی سے متاثرہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کے قیام کا انتظام کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کا مقصد ان لوگوں اور علاقوں کے مفاد اور فائدے کے لئے کام کرنا ہے جو کان کنی سے متعلق کاموں سے اس طرح متاثر ہوں۔ یہ کام  ریاستی حکومت کے تجویز کے مطابق کرنا ہے ۔ اب تک ملک کی 22 ریاستوں کے 600 اضلاع میں ڈی ایم ایف قائم کئے گئے ہیں جنہوں نے ڈی ایم ایف کے ضابطے وضع کئے ہیں۔

جناب جوشی نے مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔کل اس حوالے سے وزارت خزانہ (محکمہ محصولات) (سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز) کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کانوں کی وزارت نے ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشنوں کے حوالے سے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ  10(46) کے تحت انکم ٹیکس چھوٹ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

وزارت خزانہ نے ڈی ایم ایف ٹرسٹ کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ایکٹ کی دفعہ 10 (46) کو فنانس ایکٹ مجریہ 2018 کے ذریعے ترمیم کیا گیا تاکہ تمام ڈی ایم ایف ٹرسٹ کو 'کلاس آف اتھارٹی' کے طور پر نوٹیفائی کیا جا سکے۔ اس کے مطابق  وزارت خزانہ  محکمہ محصولات نے 10.9.2020 کو 151 'ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ' اور 10.9.2021 کو ڈی ایم ایف کو ہونے والی آمدنی کے حوالے سے 165 ڈی ایم ایف کو 'اتھارٹی کی کلاس' کے طور پر نوٹیفائی کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 316 ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کو اتھارٹی کی کلاس کے طور پرنوٹیفائی  کیا گیا ہے۔ ایسا ڈی ایم ایف کو حاصل ہونے والی اُس آمدنی کے حوالے سے کیا گیا ہے جو ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے مطابق ڈی ایم ایف کو لیز ہولڈرز کی شراکت، کان کنوں کے ذریعہ ڈی ایم ایف کی شراکت کی دیر سے ادائیگی پر سود اور اس طرح کی دیگر مخصوص وصولیابیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

****

8898U.No:

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1754171)