سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  ٹوکیو 2020 پیرالمپک میڈل جیتنے والوں  اور بھارتی ٹیم  کے ارکان  کو مبارکباد پیش کی


وزارت نے  پہلی بار  پیرالمپک جیتنے والوں کے لئے  نقد انعامات  دیئے

Posted On: 10 SEP 2021 3:28PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  10 ستمبر 2021، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کئ مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے  آج اشوکا ہوٹل نئی دہلی کے کنونشن ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں  ٹوکیو 2020 پیرالمپک میڈل جیتنے والوں  اور بھارتی ٹیم  کے ارکان   اور ان کے کوچوں کو مبارکباد پیش کی۔ مبارکباد کی اس تقریب کا انعقاد معذور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے نے کیا تھا۔ بھارتی پیرالمپک کمیٹی کے  عہدیداران  جناب اویناش رائے کھنہ، چیف پیٹرن، محترمہ دیپا ملک ،  صدر اور جناب گرشرن سنگھ  سکریٹری  جنرل،  معذور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے کی سکریٹری  محترمہ انجلی بھاورا اور محکمے کے دیگر سینئر افسر بھی  مبارکباد کی تقریب میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KRI0.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارا کے وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار نے  تمام میڈل جیتنے والوں اور  بھارتی پیرالمپک ٹیم کے ہر ایک رکن کو ملک  کی سر بلندی  کے واسطے ان کی شاندار کوششوں کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے  ملک میں  عالمی سطح کے دویانگ کھلاڑی تیار کرنے  میں  نمایان خدمات کے لئے  بھارتی پیرالمپک ٹیم کے کوچز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ  دویانگ کھلاڑیوں ، ان کے کوچز اور ان کے  خاندانوں کی مشترکہ کوششوں سے  پیرالمپک کھیلوں کو فروغ ملتا رہے  اور آئندہ پیرالمپکس میں  بھارت  اس سے دوگنے میڈل حاصل کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RFG3.jpg

 

وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے  بھارتی پیرالمپک ٹیم ، معاملے اور ان کے کوچز کو  ٹوکیو 2020 پیرا لمپکس میں  ملک کے لئے  ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003K2ZN.jpg

  پہلی بار سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  پیرالمپک جیتنے والوں  کو   نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے سونے کے میڈل کے لئے 10 لاکھ روپے، چاندے کے  میڈل کے لئے  8 لاکھ روپے  اور کانسے کا میڈل جیتنے والوں کے لئے 5 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ نقد انعام  براہ راست  کھلاڑی کے بینک کھاتوں میں جمع کرایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-8861

                          



(Release ID: 1753958) Visitor Counter : 157